اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

جب کسان ماؤں بہنوں کو گالیاں دی جارہی تھی تب امن کا پاٹھ پڑھانے والے کہاں تھے: بجرنگ پونیا - Kangana Ranaut Slapped - KANGANA RANAUT SLAPPED

کنگنا رناوت کو تھپڑ مارے جانے پر پہلوان بجرنگ پونیا نے کہا کہ ہم بھی کسی تشدد کی حمایت نہیں کرتے ہیں لیکن جب کسان ماؤں بہنوں کو گالیاں دی جارہی تھی اور دیش کی پہلوان بیٹیوں کو دہلی کی سڑکوں پر گھسیٹا جارہا تھا تو اس وقت یہ سوشل میڈیا پر امن کا پاٹھ پڑھانے والے کہاں تھے۔

wrestler bajrang punia reacts on kangana ranaut slap case
کنگنا رناوت کو تھپڑ مارنے پر پہلوان بجرنگ پونیا کا ردعمل (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 7, 2024, 10:48 PM IST

چندی گڑھ: کنگنا رناوت کو تھپڑ مارنے کا معاملہ زور پکڑتا جا رہا ہے۔ اس واقعے کے بعد معاشرہ دو گروپوں میں تقسیم ہوتا ہوا نظر آرہا ہے۔ ایک طبقہ کنگنا کی حمایت میں نظر آرہا ہے جبکہ دوسرا طبقہ سی آئی ایس ایف خاتون سپاہی کی حمایت میں نظر آرہا ہے۔ وہیں بھارتی اسٹار ریسلر بجرنگ پونیا نے ٹویٹ کرکے سی آئی ایس ایف خاتون سپاہی کی حمایت کی ہے۔

پہلوان بجرنگ پونیا نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر پوسٹ کیا جب خواتین کسانوں کے بارے میں غلیظ زبان بولی جا رہی تھی تو اخلاقیات کا درس دینے والے کہاں تھے؟ اب جب اس کسان ماں کی بیٹی نے گال لال کر دیے تو امن کا درس دینے آگئے۔ حکومتی مظالم سے کسان مارے گئے تو اس وقت حکومت کو امن کا یہ سبق پڑھانا تھا۔

دراصل، کنگنا رناوت نے جمعرات کو بتایا کہ وہ دہلی جانے کے لیے چندی گڑھ ایئرپورٹ پہنچی تھیں، جہاں ایک سی آئی ایس ایف کی سیکیورٹی لیڈی آفیسر نے انہیں تھپڑ مار دیا۔ جن کا نام کلوندر کور ہے۔ اس معاملے میں کلوندر کور کا ایک ویڈیو بھی سامنے آیا ہے۔ جس میں وہ یہ کہتے ہوئے نظر آ رہی ہیں،

"کسان تحریک کے دوران کنگنا رناوت نے کہا تھا کہ خواتین 100 روپے لے کر احتجاج میں بیٹھی ہیں، میری والدہ بھی اس احتجاج میں بیٹھی تھیں۔" بتایا جا رہا ہے کہ کنگنا کے اس بیان سے ناراض ہو کر خاتون سکیورٹی اہلکار نے انہیں تھپڑ مار تھا۔

اس کے بعد خاتون فوجی کو فوری طور پر حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی گئی اور کارروائی کرتے ہوئے سی آئی ایس ایف کی خاتون سپاہی کو معطل کردیا گیا اور ایف آئی آر درج بھی کر لی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جانئے کون ہے کنگنا رناوت کو تھپڑ مارنے والی سی آئی ایس ایف سپاہی

کنگنا رناوت کے تھپڑ کھانے کی کیا ہے وجہ، سی آئی ایس ایف اہلکار کو کیوں آیا غصہ

ABOUT THE AUTHOR

...view details