اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

سیتامڑھی میں ایک خاتون نے بیک وقت چار بچوں کو جنم دیا - BIRTH OF 4 BABIES IN SITAMARHI

بہار کے سیتامڑھی میں ایک خاتون نے چار بچوں کو جنم دیا۔ بچوں کی ڈیلیوری آپریشن کے ذریعے ہوئی۔

سیتامڑھی میں ایک خاتون نے بیک وقت چار بچوں کو جنم دیا
سیتامڑھی میں ایک خاتون نے بیک وقت چار بچوں کو جنم دیا (ETV Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 15, 2024, 12:21 PM IST

سیتامڑھی:کہاوت ہے کہ جب اوپر والا دیتا ہے تو چھپر پھاڑ کر دیتا ہے۔ سیتامڑھی میں ایک خاتون نے ایک نہیں بلکہ چار بچوں کو جنم دیا۔ حیران کن بات یہ ہے کہ خاتون کی ڈیلیوری کے پہلے الٹرا ساؤنڈ میں 3 بچوں کی تصدیق ہوئی تھی لیکن جب سیزرین کیا گیا تو ڈاکٹر بھی 4 بچوں کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔

بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش

سیزرین کے بعد پہلے خاتون کے پیٹ سے لڑکی نکالی گئی، پھر تین لڑکے نکالے گئے۔ ڈاکٹروں کے مطابق ماں اور بچہ دونوں صحت مند ہیں۔ آپ کو بتا دیں کہ باجا پٹی تھانہ علاقے کے شہارووا گاؤں کے رہنے والے رمیش کمار کی بیوی روپی کماری کے ہاں بچہ ہونے والا تھا۔ جب اسے دردِ زہ اٹھا تو اسے ڈلیوری کے لیے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

ماں اور بچہ صحت مند

اسپتال میں بھرتی کرنے کے بعد روپی کماری کا الٹراساؤنڈ کیا گیا۔ ڈاکٹروں نے پایا کہ خاتون کے پیٹ میں ایک سے زیادہ بچے ہیں۔ جب درد زہ میں اضافہ ہوا تو وہ اسے لیبر روم میں لے گئے۔ کچھ دیر بعد لیبر روم چاروں بچوں کی کلکاری سے گونج اٹھا۔ کامیاب ڈیلیوری کے بعد ڈاکٹروں کے چہرے چمک اٹھے۔ تاہم ڈاکٹر بھی اس کیس کو دیکھ کر قدرے حیران ہوئے۔

'یہ قدرت کا ایک معجزہ'

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ایک ساتھ چار بچوں کی پیدائش کسی معجزے سے کم نہیں ہے۔ تمام بچے صحت مند ہیں اور خاتون کی صحت بھی ٹھیک ہے۔'' نجی اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر پروین نے بھی اس معاملے پر حیرت کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ 'سیزیرین کے بعد خاتون نے کل چار بچوں کو جنم دیا، ایک لڑکی اور تین لڑکے۔ یہ ایک معجزہ کی طرح ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: مدھیہ پردیش کے خاتون نے تین بچوں کو جنم دیا

ABOUT THE AUTHOR

...view details