لکھنؤ: سماج وادی پارٹی کے صدر و اترپردیش کے سابق وزیراعلی اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ وہ اتر پردیش میں راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا میں اس وقت تک شامل نہیں ہوں گے جب تک سماج وادی پارٹی اور کانگریس کے درمیان سیٹوں کی تقسیم کو حتمی شکل نہیں دی جاتی ہے۔
ایک تقریب کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا کہ ہم نے کئی دور کی بات چیت کی، کئی فہرستوں کا تبادلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ"جب سیٹوں کی تقسیم ہو جائے گی، سماج وادی پارٹی کانگریس پارٹی کی نیائے یاترا میں حصہ لے گی۔" سوامی پرساد موریہ کے پارٹی کے خلاف بیان بازی پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ ’’لوگ فائدے کے لیے آتے ہیں اور پھر چلے جاتے ہیں۔ "کسی کو کیسے پتہ چلے گا کہ ان کے دماغ میں کیا چل رہا ہے؟"