ہاتھرس: بھولے بابا ہاتھرس کے ستسنگ میں پروچن دے رہے تھے کہ اس دوران بھگدڑ مچ گئی اور 116 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔ بابا اصل میں بہادر نگر، کاس گنج ضلع کے پٹیالی کے رہنے والے ہیں اور ان کا نام ساکار وشو ہری ہے۔ بابا بننے سے قبل وہ پولیس کے انٹیلی جنس ڈیپارٹمنٹ میں کام کرتے تھے۔
بعد میں انہوں نے نوکری چھوڑ دی اور قصہ گو بن کر پیروکاروں کی خدمت کرنے لگے۔ وہ اپنی بیوی کے ساتھ ستسنگ کرتے ہیں، ان کے ستسنگ میں ہزاروں لوگ آتے ہیں۔ اتر پردیش کے ہاتھرس میں ہوئے اس واقعہ سے پوری ریاست غمگین ہے۔ حادثے کے بعد ایٹا کے ضلع اسپتال میں 27 لاشیں پہنچی ہیں جن میں سے 23 خواتین اور دو بچوں کی ہیں۔ زخمیوں کی تعداد کا اندازہ نہیں لگایا جا سکا۔ مرنے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
یہ حادثہ بھولے بابا کے ستسنگ میں اس وقت پیش آیا جب ان کا پروچن ختم ہو رہا تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ منتظمین نے انتظامیہ کو جس کی اطلاع دی تھی اس سے زیادہ لوگ یہاں پہنچے تھے۔ اختتامی تقریب کے دوران ہجوم میں کئی افراد کا دم گھٹنے لگا، جس کے بعد بھگدڑ میں سینکڑوں افراد بے ہوش ہوگئے۔ ابھی تک 116 سے زائد افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔
- بابا کورونا کے دور سے ہی چرچے میں: