نئی دہلی: لوک سبھا انتخابات 2024 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس بار کسی پارٹی کو اکثریت نہیں ملی۔ تاہم، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والے اتحاد این ڈی اے نے 292 نشستیں حاصل کی ہیں۔ اس میں جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) اور تیلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کی 28 سیٹیں بھی شامل ہیں۔ جبکہ انڈیا الائنس کو 234 سیٹیں ملی ہیں۔ ایسے میں اب سب کی نظریں بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور ٹی ڈی پی سربراہ چندرابابو نائیڈو پر ہیں، جو این ڈی اے کا حصہ ہیں۔
دراصل انتخابات میں جے ڈی یو کو 12 اور ٹی ڈی پی کو 16 سیٹیں ملی ہیں۔ اس طرح دونوں پارٹیوں نے کل 28 سیٹیں جیتی ہیں۔ موجودہ حالات میں ان دونوں جماعتوں کی اہمیت بہت بڑھ گئی ہے۔ اس کے علاوہ سب کی توجہ آزاد اور چھوٹی پارٹیوں کے 17 ایم پیز پر بھی رہے گی۔ یہ ایم پی نہ تو این ڈی اے کا حصہ ہیں اور نہ ہی انڈیا بلاک کا۔ تاہم یہ ارکان پارلیمنٹ حکومت کے مستقبل کا فیصلہ بھی کر سکتے ہیں۔
- یہ ارکان پارلیمنٹ کون ہیں؟
ان ممبران پارلیمنٹ میں پورنیہ سے جیتنے والے پپو یادو، نگینہ سے جیتنے والے چندر شیکھر آزاد، پنجاب کے فرید کوٹ سے جیتنے والے سبرجیت سنگھ خالصہ، امرت پال سنگھ، دمن اور دیو سے جیتنے والے آزاد پٹیل امیش بھائی، سانگلی سے وشال پاٹل اور بارہمولہ سے جیتنے والے انجینئر رشید کے نام شامل ہیں۔
- نتیش نائیڈو بی جے پی چھوڑ دیں تو کیا ہوگا؟