کولکاتا:کولکاتا ریپ اور قتل معاملے پر مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے طلباء کی ایک بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی ہے۔ طلباء نے پہلے ہی 'نبنا ابھیان' کے نام سے احتجاج کی کال دی تھی۔ اس احتجاج کو روکنے کے لیے بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات ہے۔ ہاوڑہ پل کو سیل کر دیا گیا ہے۔ ڈرون سے پورے علاقے میں صورت حال کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ اس دوران کچھ طلبا کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ مظاہرین کو کو روکنے کے لیے کولکاتا پولیس نے کئی سڑکیں بند کر دی ہیں۔
مظاہرین نے پولیس کی رکاوٹوں کو توڑ دیا
وہیں 'نبنا ابھیان' میں شامل مظاہرین نے پولیس کی طرف کھڑی کی گئی رکاوٹیں توڑ دیا۔ اس کے بعد پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا۔ اس کے ساتھ پولیس نے آنسو گیس کے گولے بھی داغے۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن کا بھی استعمال کر رہی ہے۔ اس دوران احتجاجیوں نے بھی پولیس پر پتھراؤ کیا۔ پولیس نے ہاوڑہ پل سے متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔ یہ احتجاج آر جی کار میڈیکل کالج اور اسپتال میں عصمت دری اور قتل کے خلاف ہو رہا ہے۔
لاٹھی چارج، آنسو گیس کے گولے اور واٹر کینن کا استعمال