اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

پہلوان ونیش پھوگاٹ نے سیاسی اکھاڑے میں بازی مار لی

ریسلر سے سیاستداں بنیں ونیش پھوگاٹ نے سیاست کے میدان میں بھی بازی مار لی ہے۔ وہ جولانہ اسمبلی سے جیت گئی ہیں۔

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 7 hours ago

پہلوان ونیش پھوگاٹ نے سیاسی اکھاڑے میں بازی مار لی
پہلوان ونیش پھوگاٹ نے سیاسی اکھاڑے میں بازی مار لی (ANI)

چندی گڑھ:ونیشن پھوگاٹ نے سیاسی اکھاڑے میں بازی مار لی ہے۔ انھوں نے جند ضلع کی جولانہ اسمبلی سیٹ سے کانگریس کے ٹکٹ پر بی جے پی کے کپتان یوگیش بیراگی کو پٹخنی دی ہے۔

ہریانہ کے جند ضلع کی جولانہ اسمبلی سیٹ اس بار ملک بھر میں کافی زیر بحث رہی ہے۔ یہاں سے کانگریس نے پہلوان ونیش پھوگاٹ کو میدان میں اتار کر بازی پلٹ دی تھی۔ ان کا مقابلہ بی جے پی کے یوگیش بیراگی سے تھا۔ اس سیٹ پر جیت کے لیے بی جے پی اور کانگریس دونوں نے کافی زور لگایا تھا۔

ونیش پھوگاٹ ایک ریسلر ہیں۔ ان کا نام ملک بھر میں مشہور ہے۔ پیرس اولمپکس میں زیادہ وزن کی وجہ سے فائنل سے باہر ہونے کے بعد وہ سرخیوں میں آگئیں۔ اس کے بعد ونیش پھوگاٹ کو ملک بھر سے ہمدردی اور پیار ملا۔ اس معاملے پر سیاست بھی گرمائی۔ پھر کیا تھا کانگریس نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ونیش پھوگاٹ کو چناوی اکھاڑے میں اتار دیا۔

اولمپکس سے واپسی کے بعد 30 سالہ ونیش پھوگاٹ کانگریس پارٹی میں شامل ہوگئیں۔ کانگریس نے بھی انہیں فوری طور پر جولانہ سیٹ سے میدان میں اتار دیا۔ ونیش کی سیاست میں انٹری کے ساتھ ہی ہریانہ کی سیاست بھی گرما گئی۔ اس کو لے کر بی جے پی اور کانگریس کے درمیان کئی الزامات اور جوابی الزامات کا دور بھی چلا۔

بی جے پی نے کیپٹن یوگیش بیراگی کو جولانہ میں ونیش پھوگاٹ کے خلاف چناوی میدان میں اتارا تھا۔ کیپٹن بیراگی سابق پائلٹ ہیں۔ 35 سالہ کیپٹن یوگیش بیراگی، جند ضلع کے شہر صفیدون کے رہنے والے ہیں۔

کیپٹن بیراگی نے جولانہ سیٹ پر ونیش پھوگاٹ جیسے مشہور چہرے کو سخت ٹکر دی ہے۔ شروعات سے ہی دونوں امیدواروں کے بیچ کانٹے کا مقابلہ رہا۔ لیکن گنتی ختم ہوتے ہوتے کانگریس پہلوان ونیش پھوگاٹ نے بی جے پی کے کپتان یوگیش بیراگی کی پیش قدمی روک دی۔ بیراگی چار راؤنڈ تک برتری پر تھے۔ چوتھے راؤنڈ تک وہ 3641 ووٹوں سے آگے تھے۔ لیکن اس کے بعد ونیش پھوگاٹ نے اس انداز میں آگے بڑھیں کہ جیتنے تک پیچھے پلٹ کر نہیں دیکھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details