عازمین حج کے لیے بدر میں ویکسینیشن کیمپ بیدر(کرناٹک): بیدر میں گورنمنٹ آف کرناٹک کی جانب سے اس سال ضلع بیدر سے حج پر جانے والے عازمین کے لئے سرکاری ایم سی ایچ اسپتال بیدر میں ویکسینیشن کیمپ رکھا گیا جس میں ضلع پیدر سے 300 سے زائد عازمین کو ویکسینیشن دیا گیا ہے.
اس موقع پر انجمن خادم الحجاج بیدر کی ٹیم نے عازمین حج کی خدمات میں اپنی نمایاں خدمات انجام دیں۔
انجمن خادم الحجاج کے سیکرٹری سید منصور احمد قادری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع بیدر کے 2024 میں حج پر جانے والے عازمین کے لیے بیدر کے سرکاری ہاسپٹل میں ویکسینیشن کا اہتمام کیا گیا ہے۔ بتا دیں یہ ویکسینیشن کیمپ ایک گورنمنٹ کا پروگرام ہوتا ہے جو ہر سال حج پر جانے والے عازمین کے لیے منعقد کیا جاتا ہے۔ حج کے موقع پر دنیا بھر سے لوگ آتے ہیں اس لئے لوگوں کی صحت کا خیال رکھتے ہوئے عازمین کو ہر سال یہ ویکسینیشن دیا جاتا ہے۔
سید منصور احمد قادری نے عازمین حج سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہم سب کے لئے، قوم اور ملک کے لئے دعائیں کیجئے کہ اللہ تعالیٰ ہماری اس خدمت کو قبول فرمائے۔
سید منصور نے مذید کہا کہ انجمن خادم الحجاج کا عازمین کی خدمت کا واحد مقصد یہی ہے کہ اللہ تبارک و تعالی ہماری خدمت کو قبول کرے اور آپ تمام عازمین کا حج۔
انجمن کے تمام لوگوں کے لیے اور شہر میں امن و امان کے لیے ملک میں یکجہتی کے لیے آپ ضرور دعا فرمائیں تاکہ ملک میں امن و امان قائم رہے۔
سرکاری اسپتال کے ایڈمنسٹریٹر محمد سہیل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے تقریباً 326 عازمین کو ویکسینیشن دیا ہے۔ اس کے علاوہ اس موقع پر عازمین کو ہیلتھ سے متعلق بھی معلومات فراہم کی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس اسپتال میں 100 بیڈ کا انتظام ہے۔ اور یہاں پر عازمین کو کسی بھی طرح کی کوئی پریشانی نہیں ہے۔ انجمن خادم الحجاج اور دیگر احباب نے اپنا نمایاں تعاون دیا ہے جس کے لیے ہم تمام احباب کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
ڈاکٹر سہیل نے کہا کہ ویکسینیشن لینے کے بعد عازمین کو کسی بھی قسم کی شکایت جیسے بخار، سردی، سر درد یا چکر آنا یا اور کسی بھی قسم کی شکایت ہو تو وہ اسپتال سے رجوع کر سکتے ہیں.
یہ بھی پڑھیں: