اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

پوکھرا سے کھٹمنڈو جانے والی یوپی کی بس ندی میں گرنے سے 14 افراد ہلاک، مہلوکین کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ - UP bus accident in Nepal - UP BUS ACCIDENT IN NEPAL

ضلع پولیس دفتر تنہوں کے ڈی ایس پی دیپ کمار رائے کے مطابق، UP FT 7623 نمبر پلیٹ والی بس ندی میں گر کر دریا کے کنارے پڑی ہے۔ معلومات کے مطابق یہ بس پوکھرا سے کھٹمنڈو جا رہی تھی۔

UP bus accident in Nepal
نیپال کے تنہوں ضلع میں حادثہ (Photo: ANI)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 23, 2024, 12:44 PM IST

Updated : Aug 23, 2024, 12:57 PM IST

نیپال: نیپال کے تنہوں ضلع کے ابوخیرینی علاقے میں ایک ہندوستانی مسافر بس مرسیانگڈی ندی میں گر گئی ہے۔ نیپال پولیس نے اس واقعہ کی تصدیق کی ہے۔ ضلع پولیس آفس تنہوں کے ڈی ایس پی دیپ کمار رائے نے بتایا کہ UP FT 7623 نمبر پلیٹ والی بس ندی میں گر کر ندی کے کنارے پڑی ہے۔

حادثے کے بعد راحت اور بچاؤ کارروائیوں میں 14 لاشیں نکالی گئی ہیں جبکہ زخمی مسافروں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے۔ یہ بس پوکھرا کے ماجھیری ریزورٹ میں مقیم ہندوستانی مسافروں کو لے کر کھٹمنڈو کے لیے روانہ ہوئی تھی۔ حادثے کے وقت بس میں بھارتی مسافر سوار تھے۔

مقامی پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر امدادی کام شروع کیا اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بس کے ندی میں گرنے کی وجوہات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ انتظامیہ نے واقعہ کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے ہیں اور امدادی کاموں کو ترجیح دی ہے۔

اس افسوسناک واقعے سے مقامی کمیونٹی اور مسافروں میں تشویش اور غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں اس حادثے کے تمام حالات کی گہرائی سے تحقیقات کر رہی ہیں اور متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھین:

پوکھرا سے کھٹمنڈو جانے والی یوپی کی بس ندی میں گرنے سے 14 افراد ہلاک، مہلوکین کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ

نیپال نے 100 روپے کے نوٹ پر بھارت کے تین خطوں کو چھاپنے کا اعلان کیا

Last Updated : Aug 23, 2024, 12:57 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details