نئی دہلی: متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان چوتھے اسٹریٹجک ڈائیلاگ اور 15ویں ہندوستان-یو اے ای مشترکہ کمیشن کی میٹنگ میں حصہ لینے کے لیے جمعرات کو نئی دہلی پہنچے۔
شیخ عبداللہ بن زید النہیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے، وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ، یہ دورہ ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان کثیر جہتی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط کرے گا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جیسوال نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا، یو اے ای کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کا پرتپاک خیرمقدم جب وہ چوتھے سٹریٹجک ڈائیلاگ اور 15ویں انڈیا- یواے ای جوائنٹ کمیشن میٹنگ کے لئے نئی دہلی پہنچ رہے ہیں۔ ان کا دورہ ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان شراکت، کثیر جہتی جامع حکمت عملی کو مزید تقویت دے گا۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ 14ویں ہند-یو اے ای مشترکہ کمیشن میٹنگ (جے سی ایم) کی مشترکہ صدارت وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور ان کے متحدہ عرب امارات کے ہم منصب شیخ عبداللہ بن زید النہیان نے 1 ستمبر 2022 کو ابوظہبی میں کی تھی۔