لکھنؤ: این آئی اے عدالت نے پاکستانی ایجنسی آئی ایس آئی کو خفیہ معلومات بھیجنے کے الزام میں بھارتی فوج کے دو ایجنٹوں کو سزا سنائی۔ لکھنؤ کی خصوصی این آئی اے عدالت کے جج وویکانند شرن ترپاٹھی نے ملزم راشد اور رازق کو قصوروار قرار دیتے ہوئے چھ سال قید کی سزا سنائی۔
'راشد 2018 میں اپنی خالہ کے پاس پاکستان گئے'
یوپی اے ٹی ایس نے راشد احمد کو جنوری 2020 میں وارانسی سے گرفتار کیا تھا۔ گرفتاری کے بعد راشد کو لکھنؤ میں اے ٹی ایس ہیڈکوارٹر لایا گیا اور یہاں اس سے پوچھ گچھ کی گئی۔ اے ٹی ایس نے الزام عائد کیا کہ وہ وارانسی کے بی ایچ یو کے چھتو پور میں رہتے ہوئے پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے لیے کام کرتے تھے۔ دراصل وہ پوسٹر اور بینرز لگانے کا کام کرتے ہیں۔ پولیس کے مطابق سال 2018 میں راشد کراچی میں رہنے والی اپنی خالہ کے گھر گئے تھے۔ وہاں اس کا رابطہ آئی ایس آئی کے ایجنٹوں سے ہوا۔ وہاں سے واپس آنے کے بعد اس نے سال 2019 سے ہی ملک کے اہم مقامات اور فوجی اڈوں کی تصاویر آئی ایس آئی کو بھیجنا شروع کر دیا۔
'راشد کے سم سے پاکستان میں واٹس ایپ چل رہا تھا'
اے ٹی ایس کے مطابق راشد سے ایک موبائل فون بھی برآمد کیا تھا۔ اس کے علاوہ اے ٹی ایس نے دعویٰ کیا کہ راشد نے دو سم خریدے تھے، جن کے ذریعے پاکستان میں واٹس ایپ چل رہا ہے۔ راشد نے ان دونوں نمبروں پر واٹس ایپ شروع کرنے کے لیے موصول ہونے والا او ٹی پی پاکستان میں بیٹھے اپنے آئی ایس آئی ہینڈلرز کو بھیجا تھا، جس کے بعد یہ دونوں نمبر جاسوسی کے لیے استعمال کیے جانے لگے۔