آسام: اسلامک اسٹیٹ ان عراق اینڈ سیریا (آئی ایس آئی ایس) آئی ایس آئی ایس انڈیا کے سربراہ حارث فاروقی کو بدھ کو گرفتار کیا گیا۔ غور طلب ہو کہ فاروقی اور اس کے معاون کو بنگلہ دیش سے سرحد پار کرکے آسام کے دھوبری پہنچنے کے بعد پکڑا گیا۔
آسام پولیس کے چیف پبلک ریلیشن آفیسر پرنب جیوتی گوسوامی نے بتایا کہ فاروقی اور اس کے ساتھی کو ایس ٹی ایف کی ٹیم نے دھرم شالہ علاقے سے گرفتار کیا ہے۔ دونوں کو پکڑنے کے بعد انہیں گوہاٹی میں ایس ٹی ایف کے دفتر لایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں فاروقی کے بارے میں اطلاع ملی تھی۔
آسام پولیس نے کیا کہا؟
آسام پولیس کے چیف پبلک ریلیشن آفیسر پرنب جیوتی گوسوامی نے بتایا کہ حارث فاروقی دہرادون، اتراکھنڈ کا رہنے والا ہے۔ اس کے ساتھی کی شناخت انوراگ سنگھ عرف ریحان کے نام سے ہوئی ہے اور وہ پانی پت کا رہنے والا ہے۔ کچھ دنوں قبل ریحان نے اپنا مذہب تبدیل کر لیا تھا، اس کی بیوی بنگلہ دیش کی شہری ہے۔