دن بھر کی عالمی و قومی اہم خبروں پر ایک نظر - Mukhtar Ansari Life Imprisonment
مختار انصاری کو آرمس ایکٹ کے تحت عمر قید کی سزا سنائی گئی، محبوبہ مفتی نے کہا کہ حکومت مسائل حل کرنے کے بجائے تقسیم کی سیاست کر رہی ہے، جیسی آج دن بھر کی عالمی و قومی اہم خبروں کے لیے دیکھیں ای ٹی وی بھارت نیوز ٹائم
دن بھر کی عالمی و قومی اہم خبروں پر ایک نظر
Published : Mar 13, 2024, 8:08 PM IST
حیدرآباد: دن بھر کی عالمی و قومی اہم خبروں پر ایک نظر
- وارانسی کی ایم پی ایم ایل اے کورٹ نے مختار انصاری کو آرمس ایکٹ کے تحت 36 سال پرانے ایک کیس میں عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ یہ سزا انہیں جعلی اسلحہ لائسنس کے معاملے میں سنائی گئی ہے۔
- شہریت ترمیمی قانون کے نفاذ کے بعد دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ بی جے پی شاید دنیا کی واحد پارٹی ہے جو پڑوسی ممالک کے غریبوں کو اپنا ووٹ بینک بنانے کے لیے گندی سیاست کر رہی ہے۔
- جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے سی اے اےکو نافذ کرنے پر مرکزی حکومت پر تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ حکومت ملک کے بنیادی مسائل کو حل کرنے کے بجائے تقسیم کی سیاست کر رہی ہے۔
- سی پی آئی (ایم) لیڈر محمد یوسف تاریگامی نے سی اے اے کے نفاذ پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے سی اے اےکے نفاذ کو آئین کے بنیادی اصولوں کے خلاف قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ یہ گورننس اور ترقیاتی محاذوں پر حکومت کی ناکامی سے توجہ ہٹانے کی دانستہ کوشش ہے۔
- اتراکھنڈ یونیفارم سول کوڈ بل کو صدر دروپدی مرمو سے منظوری مل گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے خود اس کی تصدیق اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ کے ذریعے کی۔
- دہلی ہائی کورٹ نے کانگریس پارٹی سے 105 کروڑ روپے کی وصولی کے حکم پر روک لگانے کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔ کورٹ نے کہا کہ پہلی نظر میں انکم ٹیکس اپیل ٹریبونل کے حکم میں کوئی بے ضابطگی نظر نہیں آتی۔
- ہریانہ اسمبلی میں نائب سنگھ سینی نے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا ہے۔ سینی نے منوہر لال کھٹر کے استعفیٰ کے بعد وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیا تھا۔
- حماس نے بدھ کو ان خبروں کی تردید کی کہ اسے غزہ کی پٹی میں طویل مدتی جنگ بندی کے لیے بین الاقوامی تجویز موصول ہوئی تھی اور اس کا ایک وفد آنے والے دنوں میں اس معاہدے پر بات چیت کے لیے مصری دارالحکومت قاہرہ روانہ ہونے والاتھا۔
- ماہ رمضان میں بھی اسرائیل روزہ دار فلسطینیوں پر بم برسا رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج کی کارروائی میں 72 فلسطینی جاں بحق اور 129 زخمی ہوگئے۔ جس کے بعد جاں بحق فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 31184 اور زخمیوں کی تعداد 72,889 تک پہنچ گئی ہے۔
- بھارتی اسپن گیند باز روی چندرن اشون انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شاندار کارکردگی کی بدولت آئی سی سی کی ٹیسٹ گیند بازی کی درجہ بندی میں ٹاپ پر پہنچ گئے ہیں۔تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ کے ٹاپ 10 میں تین بھارتی کھلاڑی آر اشون، جسپریت بمراہ اور رویندر جڈیجہ شامل ہیں۔
- پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم اپریل میں پانچ میچوں کی ٹی 20 سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی۔ پی سی بی نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس کے تمام میچ 18 سے 27 اپریل کے درمیان کھیلے جائیں گے۔