نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ کے اہم اور مختصر واقعات اس طرح ہیں۔
1804۔رچرڈ ٹریوتھک کی بنائی ہوئی پہلی اسٹیم انجن والی ریل گاڑی پہلی بار پٹری پر دوڑی تھی۔
1828 ۔ امریکہ کا پہلا امریکی انڈین اخبار ’چیروکی فونکس‘ کی اشاعت ہوئی تھی۔
1846۔امریکہ کی سارہ جی بگلے لووول ماس ٹیلی گراف آپریٹر کا اعزاز حاصل کرنے والی پہلی خاتون تھیں۔
1842۔ امریکہ میں جان گریناف نے سلائی مشین کا پیٹنٹ کرایا۔
1848۔ کارل مارکس اور فیڈرک ایجنلس نے کمیونسٹ مینیفیسٹو شائع کیا۔
1878۔ امریکہ کے کنیٹی ویٹی میں پہلی ٹیلی فون ڈائرکٹری جو سبسکرائبروں کے نام پر مشتمل تھی، نیو ہیون ٹیلی فون کمپنی کے ذریعہ جاری کی گی تھی۔
1878۔اروندو آشرم پانڈیچیری کی مدر محترمہ میرا الفانسا کی پیرس میں پیدائش ہوئی تھی۔
1896۔ مشہور شاعر اور مصنف سوریہ کانت ترپاٹھی نرالا کی پیدائش ہوئی تھی۔
1907 ۔برطانوی شاعر ڈبلیو ایچ اوڈین کی پیدائش ہوئی تھی۔
1917۔رومانیہ میں چیروچا کے نزدیک ٹرین میں آگ لگنے اور دھماکہ ہونے کی وجہ سے 100 مسافر مارے گئے تھے۔
1919۔میں افعانستان کے امیر حبیب اللہ چان (جو 19001 سے لے کر 1919 تک افغانستان کے امیر رہے) کا قتل کردیا گیا تھا۔ اس وقت ان کی عمر 46 سال تھی۔
1922۔برطانیہ نے مصر کو آزادی دی تھی۔ لیکن کچھ عرصہ پھر برطانیہ پھر قابض ہوگیا تھا۔
1924 ۔زمبابوے کے پہلے وزیر اعظم رابرٹ موگابے کی پیدائش ہوئی تھی۔
1946۔ مصر میں برطانیہ مخالف عظیم مظاہرہ ہوا تھا۔ ہندوستانی کرکٹر سدھیر نائک کی پیدائش 21 فروری 1956 کو ہوئی تھی۔