حیدرآباد: تلنگانہ کے ایک یوٹیوبر کو یوٹیوب پر مور کا سالن بنانے کی ریسیپی بتانا مہنگا پڑ گیا۔ دراصل اپنے چینل پر زیادہ سے زیادہ ویوز حاصل کرنے کے لیے، یوٹیوبر کوڈم پرنائے کمار نے ایک ویڈیو پوسٹ کیا ہے جس میں لوگوں کو مور کا سالن بنانے کا طریقہ بتایا گیا ہے۔ یہ ویڈیو کچھ ہی دیر میں وائرل ہو گیا۔
ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد لوگوں میں غصہ پھیل گیا۔ اس وجہ سے پولس نے پرنئے کمار کو اتوار کو گرفتار کر لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پرنئے کے چینل پر مور کے سالن کی ویڈیو پوسٹ ہونے کی اطلاع ملنے کے بعد محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کی ایک ٹیم راجنا سرسیلا ضلع کے تنگلاپلی گاؤں پہنچی اور اس کے گھر سے سالن برآمد کیا۔
وائلڈ لائف پروٹیکشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج
فی الحال سالن کے نمونے فرانزک جانچ کے لیے لیبارٹری بھیجے گئے ہیں۔ معلومات کے مطابق پولیس نے ملزمان کے خلاف وائلڈ لائف پروٹیکشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تاہم اس ویڈیو کو چینل سے ہٹا دیا گیا ہے۔