حیدرآباد: "رونقِ رمضان" پروگرام کے تحت مختلف عنوانات پر روشنی ڈالی جاتی ہے۔ آج کے اس پروگرام میں سرینگر کے مشہور عالمِ دین مفتی اعجازالحسن بانڈے القاسمی صاحب (مہتمم, سبیل الہدیٰ، بیمینہ۔سرینگر۔کشمیر) نے "روزے کے روحانی اور جسمانی فوائد" کے حوالہ سے بیان فرمایا۔ انہوں نے کہا کہ روزے کے جسمانی فوائد تو ہیں ہی ساتھ میں روحانی فوائد بھی ہیں۔
مفتی اعجازالحسن نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے ہم پر روزے فرض کئے جیسا کہ پہلے کی امتوں پر فر ض کیے تھے تاکہ ہم پرہیزگار، دیندار اور تقوے والے بن جائیں، استقامت والے بن جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ماہِ مبارک میں ایک طرف ہمکو نیکیاں کمانا چاہیے تو دوسری جانب گناہوں سے بھی بچے رہنا چاہیے۔