گورکھپور: ایس پی صدر اکھلیش یادو اور پرینکا گاندھی نے گورکھپور میں مشترکہ ریلی سے خطاب کیا۔ اس دوران دونوں لیڈروں نے مودی حکومت پر شدید حملہ کیا۔ پیپر لیک پر اکھلیش یادو نے بی جے پی کو گھیرا، تو پرینکا گاندھی نے کہا کہ مودی جی آپ ملک کے وزیر اعظم ہیں۔ اپنی آنکھوں کو شرم سے محروم نہ ہونے دیں۔
اکھلیش یادو نے میرٹھ سے الیکشن لڑ رہے ارون گوول اور امیٹھی سے اسمرتی ایرانی پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ بمبئی کے جتنے بھی لوگ الیکشن لڑ رہے تھے ان کے بمبئی کے ٹکٹ منسوخ ہو گئے۔ ایک میرٹھ سے امیدوار تھا، وہ ووٹنگ ختم ہوتے ہی بمبئی چلا گیا، دوسرا امیٹھی سے تھا، اسے بھی بمبئی کا ٹکٹ مل گیا۔
مزید کہا کہ جو گوشت ایکسپورٹ کرتے ہیں ان سے 250 کروڑ روپے وصول کیے، اور ہمیں اور آپ کو ویکسین لگوا دی۔ ویکسین بنانے والی کمپنی سے چندہ جمع کیا اور اب وہی کمپنی کہہ رہی ہے کہ ہم ویکسین واپس لے لیں گے۔ اکھلیش یادو نے یوگی حکومت پر بھی حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہ حکومت ہے جو ڈرانے کے لیے بلڈوزر لاتی ہے، لیکن اگر ایک بھی بلڈوزر پیپر لیک کرنے والے پر چلایا گیا تو بتاؤ؟ اس حکومت نے پیپرز لیک کرائیں ہیں، نوجوانوں کی ایک تہائی زندگی برباد کر دی ہے۔