نئی دہلی: الیکٹورل بانڈز کے معاملے میں سپریم کورٹ نے ایس بی آئی کو ہدایت کی ہے کہ وہ انتخابی بانڈز کی تمام تفصیلات کو ظاہر کرے۔ سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ، اگر کوئی منفرد حروف تہجی نمبر اور بانڈز کا سیریل نمبر ہو تو وہ بھی ظاہر کیا جائے۔
سپریم کورٹ نے ایس بی آئی کے چیئرمین کو 21 مارچ جمعرات کو شام 5 بجے تک اس ضمن میں حلف نامہ داخل کرنے کی ہدایت دی ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایس بی آئی نے انتخابی بانڈز کی تمام تفصیلات کا انکشاف کیا ہے جو اس کے قبضے اور تحویل میں تھے اور کوئی تفصیلات نہیں چھپائی گئی ہیں۔
سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ ایس بی آئی سے معلومات ملنے پر الیکشن کمیشن اپنی ویب سائٹ پر تفصیلات فوری طور پر اپ لوڈ کرے گا۔