درگ:درگ آر پی ایف نے ممبئی میں سیف علی خان پر چاقو سے حملہ کرنے والے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔ آر پی ایف نے شالیمار گیانیشوری ایکسپریس کی جنرل بوگی سے ایک مشتبہ نوجوان کو حراست میں لیا ہے، آر پی ایف کے مطابق ممبئی پولیس نے ایک تصویر ریلوے پولیس کو بھیجی تھی۔ جس کی بنیاد پر، آر پی ایف نے شالیمار گیانیشوری ایکسپریس کی جنرل بوگی میں تلاشی مہم چلائی جہاں پولیس کو ایک شخص ملا جو اس تصویر سے مماثل تھا، نوجوان ممبئی سے بلاس پور جارہا تھا۔
ایس کے سنہا، ٹی آئی درگ آر پی ایف نے کہا کہ ہمیں ممبئی پولیس سے ایک تصویر ملی۔ پولیس نے ان پٹ دیا تھا کہ یہ ملزم درگ کی طرف آیا ہے۔ آر پی ایف نے اسے کئی ٹرینوں میں تلاش کیا اس دوران اسے گیانیشوری ایکسپریس سے گرفتار کیا گیا۔ آر پی ایف نے ملزم کو اپنی تحویل میں رکھا ہے۔ ممبئی پولیس آ رہی ہے۔ وہاں اس سے پوچھ گچھ کی جائے گی-