امپھال: منی پور کے چیف الیکٹورل آفیسر نے ہفتہ کو منی پور لوک سبھا حلقہ کے 11 پولنگ اسٹیشنوں پر 22 اپریل کو دوبارہ پولنگ کرانے کا اعلان کیا ہے۔یہ فیصلہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ان پولنگ اسٹیشنوں پر 19 اپریل کو ہونے والے انتخابات کو کالعدم قرار دینے کے بعد کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے عہدیدار نے بتایا کہ متاثرہ پولنگ اسٹیشن کھرائی حلقہ میں موئرنگکمپو سجیب اور تھونگم لیکائی ہیں، چار کھیتریگاو میں اور ایک امپھال مشرقی ضلع کے تھونگجو میں اور تین اوریپک میں اور ایک امپھال مغربی ضلع کے کونتھوجام میں ہے۔
دراصل لوک سبھا الیکشن 2024 کے پہلے مرحلے میں ووٹنگ کے دوران منی پور میں کچھ پولنگ اسٹیشنوں پر فائرنگ، دھمکیاں، ای وی ایم کو توڑنا اور بوتھ پر قبضہ کرنا جیسے واقعات رپورٹ ہوئے تھے جس کی وجہ سے وہاں 72 فیصد ووٹ ٹرن آؤٹ ریکارڈ کیا گیا۔