اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

رونق رمضان: ماہ رمضان اور تقویٰ - Taqwa in Ramadan - TAQWA IN RAMADAN

رمضان کا مہینہ اسلامی کلینڈر کا نواں مہینہ ہے جو سارے مہینوں سے افضل ہے۔ اللہ کے رسول حضورﷺ اس ماہ میں روزے رکھتے اور دوسروں کو بھی تلقین کیا کرتے تھے کہ اس ماہ میں پورے روزے رکھو اور کثرت سے عبادت کیا کرو کیونکہ اس میں اللہ تعالیٰ اپنی خاص رحمتیں اور برکتیں نازل فرماتا ہے۔

Raunaq e Ramazan, The real purpose of fasting is taqwa
رونق رمضان: رمضان اور تقویٰ

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 27, 2024, 7:56 PM IST

رونق رمضان: رمضان اور تقویٰ

حیدرآباد:ای ٹی وی بھارت کے خصوصی پروگرامرونقِ رمضان میں مفتی سید بہاء الدین نقشبندی صاحب نے تقویٰ کے عنوان پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ حضورﷺ اور صحابہ کرام رمضان کا اہتمام جس طرح سے کرتے تھے اس کی مثال نہیں ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ماہ میں ہم کو اللہ تعالیٰ کی عبادت کرنا چاہئے کیونکہ اس ماہ میں ایک فرض کا ثواب ستر گنا بڑھا دیا جاتا ہے۔ اس ماہ میں ہم کو اللہ کا قرب حاصل کرنا چاہئے اگر ہم یہ جان لیں کہ اللہ ہم کو دیکھ رہا ہے تو پھر ہم سے گناہ سرزد نہیں ہوں گے۔

تقویٰ کا مطلب اللہ تعالیٰ نے جن چیزوں سے منع کیا اس میں بندہ مشغول نہ ہو جائے اور جن چیزوں کے کرنے کا حکم دیا اس میں غفلت نہ کرے۔ مفتی سید بہاء الدین نقشبندی صاحب نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے کہ تم خیر کرو ہم تم کو اس کا اجر عطا کریں گے۔ اس ماہ میں ایک نیکی کا ثواب فرض کے برابر اور فرض کا ثواب ستر فرائض کے برابر ہو جاتا ہے۔ اس ماہ میں جب ایمان اور احتساب کی شرط کے ساتھ روزہ رکھا جاتا ہے تو اس کی برکت سے پچھلی زندگی کے تمام صغیرہ گناہ معاف ہو جاتے ہیں اور جب رات کو تراویح کا قیام کیا جاتا ہے تو اس سے بھی گزشتہ تمام گناہ معاف ہوجاتے ہیں۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details