اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

پرینکا گاندھی 28 نومبر کو بطور رکن پارلیمنٹ لیں گی حلف، یکم دسمبر کو وایناڈ میں کریں گی روڈ شو - PRIYANKA GANDHI

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار، سی ڈبلیو سی کے رکن کملیشور پٹیل اور وزیر پونم پربھاکر نے پرینکا گاندھی کو مبارکباد دی۔

Priyanka Gandhi
پرینکا گاندھی 28 نومبر کو بطور رکن پارلیمنٹ لیں گی حلف، یکم دسمبر کو وایناڈ میں کریں گی روڈ شو (ANI)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 27, 2024, 6:08 PM IST

نئی دہلی: کانگریس رہنماؤں نے حلف لینے سے قبل پرینکا گاندھی واڈرا کو مبارکباد دینے کی قطار لگ گئی ہے۔ پرینکا گاندھی 28 نومبر کو وایناڈ سے لوک سبھا کی رکن کے طور پر حلف لیں گی۔ پارٹی کے اندرونی ذرائع کے مطابق، حلف لینے کے بعد پرینکا 29 نومبر کو وایناڈ پہنچیں گی اور ووٹروں کا شکریہ ادا کرنے کے لیے یکم دسمبر کو اپنے حلقے میں ایک میگا روڈ شو کریں گی۔

حلف برداری سے قبل کیرالہ کے سینئر لیڈروں نے بدھ کو انہیں فتح کا سرٹیفکیٹ دیا، جب کہ ان کے بھائی اور اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے پرینکا کو مٹھائی کھلائی۔ انہیں مبارکباد دینے والوں میں کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار، سی ڈبلیو سی کے رکن کملیشور پٹیل، تلنگانہ کی وزیر پونم پربھاکر اور دہلی اے آئی سی سی کے انچارج قاضی نظام الدین شامل تھے۔

20 سال سے ایوان میں جانے کا انتظار:

اس سلسلے میں کانگریس کے رکن پارلیمنٹ محمد جاوید نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا، "کانگریس کے لیڈران نہیں، بلکہ ملک کے عوام پچھلے 20 سالوں سے ان کے پارلیمنٹ میں پہنچنے کا انتظار کر رہے ہیں۔ ایوان میں ان کی موجودگی سے پوری قوم کو نئی توانائی ملے گی۔ اپوزیشن ایک طویل عرصے سے انتظار کر رہی ہے۔ وہ پارلیمنٹ کے باہر پسماندہ اور عام لوگوں کی آواز اٹھاتی رہی ہیں، لیکن اب ہم سب پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں ان کی حلف برداری کو لے کر بہت پرجوش ہوں گے۔"

انہوں نے کہا، "ان کی (پرینکا گاندھی کی) موجودگی نہ صرف کانگریس کے اراکین بلکہ حکمراں جماعت میں شامل ان لوگوں کی حوصلہ افزائی کرے گی، جو حکومت کے سامنے سچ نہ بول پانے کی وجہ سے گھٹن محسوس کرتے ہیں۔ اب پارلیمنٹ میں اپوزیشن کی آواز اور زیادہ بلند ہوگی۔"

راہل گاندھی کے ہاتھ مضبوط کریں گی پرینکا:

اسی دوران پرینکا گاندھی سے ملاقات کرنے والے کانگریس ورکنگ کمیٹی کے رکن کملیشور پٹیل نے کہا کہ لوک سبھا میں ان کی موجودگی راہل گاندھی کے ہاتھ مضبوط کرے گی، جو مختلف مسائل پر این ڈی اے پر سوال اٹھاتے رہے ہیں۔ پٹیل نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا، "وہ بہت زیادہ بولتی ہیں اور غریبوں کو انصاف فراہم کرنے کے لیے باقاعدگی سے حکومت پر حملہ کرتی ہیں۔ یہ لڑائی اب ایوان میں مضبوط ہو جائے گی۔ وہ پہلے سے ہی ایک قومی لیڈر ہیں اور لوک سبھا میں ان کے داخلے سے پارٹی کو یقینی طور پر تقویت ملے گی۔"

گاندھی خاندان کے 3 ارکان ایوان میں ایک ساتھ:

پٹیل نے کہا کہ پہلی بار گاندھی خاندان کے تینوں ارکان پارلیمنٹ میں ایک ساتھ ہوں گے۔ انہوں نے کہا، "گاندھی خاندان غریب نواز سیاست کا مترادف ہے۔ وہ ایک بڑا برانڈ ہیں۔ اچھی بات یہ ہوگی کہ گاندھی خاندان کے تینوں افراد ایک ساتھ پارلیمنٹ میں ہوں گے، سونیا گاندھی، راجیہ سبھا اور راہل اور پرینکا لوک سبھا میں مؤثر طریقے سے حکومت کا مقابلہ کریں گے۔

پرینکا گاندھی وایناڈ کے لوگوں کے لیے لڑیں گی:

لوک سبھا کے رکن ہیبی ایڈن نے کہا کہ پرینکا نے ویناڈ سیٹ پر ریکارڈ فرق سے کامیابی حاصل کی ہے اور وہ یکم دسمبر کو ان ووٹروں کا شکریہ ادا کریں گی جو راہل سے خصوصی محبت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا، "وہ راہل کی طرح وایناڈ کے لوگوں کے لیے لڑیں گی اور کیرالہ میں اگلے اسمبلی انتخابات سے قبل پارٹی کے امکانات کو بھی فروغ دیں گی۔ ریاست کے لوگ پارلیمنٹ میں ان کے ڈیبیو کو لے کر بہت پرجوش ہیں اور انہوں نے انہیں منتخب کیا ہے کیونکہ وہ وہ ایک قومی رہنما ہیں۔"

یہ بھی پڑھیں:

گاندھی خاندان پہلی بار پارلیمنٹ میں ایک ساتھ ہوگا، پرینکا گاندھی وایناڈ کی نمائندگی کریں گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details