اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

پرینکا گاندھی نے کیجریوال کی گرفتاری کو غیر آئینی قرار دیا - Priyanka Gandhi on Kejriwal arrest - PRIYANKA GANDHI ON KEJRIWAL ARREST

شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بارے میں کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا کہ یہ غیر آئینی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر ایسا کیا گیا ہے۔

پرینکا گاندھی
پرینکا گاندھی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 21, 2024, 10:20 PM IST

نئی دہلی: کانگریس کی سینئر لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کو غیر آئینی اور غلط قرار دیا ہے۔ جمعرات کی شام دیر گئے سوشل میڈیا پر جاری ایک پوسٹ میں مسز واڈرا نے کہا کہ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو انتخابات کی وجہ سے اس طرح نشانہ بنانا مکمل طور پر غلط اور غیر آئینی ہے۔

کانگریس لیڈر نے کہا، "اس طریقے سے سیاست کی سطح کو کم کرنا نہ تو وزیر اعظم اور نہ ہی ان کی حکومت کو زیب دیتاہے۔ انتخابی میدان میں اپنے حریف کا مقابلہ کریں، ان کا محنت سے مقابلہ کریں، اور یقیناً ان کی پالیسیوں اور کام کرنے کے انداز پر حملہ کریئے۔ یہی جمہوریت ہے۔"

پرینکا گاندھی نے سوشل میڈیا ایکس پر لکھا، "انتخابات کی وجہ سے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو اس طرح نشانہ بنانا بالکل غلط اور غیر آئینی ہے۔ اس انداز میں سیاست کی سطح کو کم کرنا نہ تو وزیر اعظم نریندر مودی اور نہ ہی ان کی حکومت کے لیے موزوں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 'انتخابی میدان میں اپنے ناقدین کا مقابلہ کریں، ان کا مقابلہ جرات مندی سے کریں، اور یقیناً ان کی پالیسیوں اور کام کرنے کے انداز پر حملہ کریں۔ یہی جمہوریت ہے۔ لیکن اس طرح ملک کے تمام اداروں کی طاقت کو اپنے سیاسی مقاصد کی تکمیل کے لیے استعمال کرنا اور دباؤ ڈال کر انہیں کمزور کرنا جمہوریت کے ہر اصول کے خلاف ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دہلی شراب گھوٹالہ: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو ای ڈی نے گرفتار کر لیا

واڈرا نے کہا کہ ملک کے تمام اداروں کی طاقت کو اپنے سیاسی مقصد کی تکمیل کے لیے استعمال کرنا اور دباؤ ڈال کر انہیں کمزور کرنا جمہوریت کے ہر اصول کے خلاف ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details