اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

پونچھ حملہ:سیکورٹی فورسز نے متعد د علاقوں میں تلاشی آپریشن شروع کیا، ضلع بھر میں ہائی الرٹ جاری - POONCH TERROR ATTACK - POONCH TERROR ATTACK

پونچھ میں عسکریت پسندوں کے فضائیہ کے قافلے کو نشانہ بنانے کے بعد فوج، پولیس ، ایس او جی اور پیرا کمانڈوز نے ایک درجن کے قریب علاقوں کو محاصرے میں لے کر بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔ پونچھ میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat (PHOTO: ANI)

By UNI (United News of India)

Published : May 5, 2024, 11:11 AM IST

جموں: جموں وکشمیر کے پونچھ ضلع کے گرسائی سرنکوٹ علاقے میں ہندوستانی فضائیہ کے قافلے پر حملے کے بعد فوج، پولیس ، ایس او جی اور پیرا کمانڈوز نے ایک درجن کے قریب علاقوں کو محاصرے میں لے کر بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ حملہ آوروں کو کیفرکردار تک پہنچانے کی خاطر ہیلی کاپٹروں کی خدمات حاصل کی گئی ہے۔

بتادیں کہ ہفتے کی شام کو پونچھ کے گرسائی سرنکوٹ علاقے میں عسکریت پسندوں نے فضائیہ کے قافلے پر گھات لگا کر حملہ کیا جس کے نتیجے میں فضائیہ کے پانچ اہلکار زخمی ہوئے جن میں سے بعد ازاں ایک اہلکار زخموں کی تاب نہ لا کر ہلاک ہو گیا۔

اطلاعات کے مطابق پونچھ کے گرسائی سرنکوٹ علاقے میں ہندوستانیہ فضایہ (آئی اے ایف)کے قافلے پر عسکریت پسندانہ حملے کے بعد سیکورٹی فورسز نے اتوار کی صبح ایک درجن کے قریب علاقوں کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن لانچ کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ سراغ رساں کتوں، ڈرون کیمروں اور ہیلی کاپٹروں کی خدمات حاصل کی گئی ہے تاکہ جلدازجلد حملہ آوروں کو انجام تک پہنچایا جاسکے۔

انہوں نے بتایا کہ فوج ، پولیس اور سی آر پی ایف کے سینئر آفیسران آپریشن کی از خود نگرانی کر رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جنگلی علاقے میں چھپے بیٹھے عسکریت پسندوں کو ڈھونڈ نکالنے کی خاطر جدید ٹیکنالوجی کو بھی بروئے کار لایا جارہا ہے۔

دریں اثنا حملے کے بعد پونچھ ضلع میں جگہ جگہ عارضی چیک پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں، جہاں پر ہر آنے جانے والے کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ پونچھ میں سیکورٹی فورسز کو مستعد رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔ ان کے مطابق حملہ آوروں کو تلاش کرنے کی خاطر اضافی اہلکاروں کی بھی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پونچھ میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details