سری نگر: ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی قیادت میں نیشنل کانفرنس کے حالیہ منعقدہ جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات میں 42 نشستوں پر کامیابی حاصل کرنے کے چند گھنٹے بعد وزیراعظم وزیر نریندر مودی نے منگل کو پارٹی کو اس کی قابل ستائش کارکردگی پر مبارکباد دی۔ ایک ٹویٹ میں مودی نے انتخابات کی ستائش کی، آرٹیکل 370 اور 35 (A) کی منسوخی کے بعد یہ پہلے اسمبلی انتخابات ہیں جس میں بھاری تعداد میں عوام نے ووٹ ڈالا ہے۔
وزیراعظم مودی کی نیشنل کانفرنس کو اسمبلی انتخابات میں زبردست مظاہرہ کرنے پر مبارکباد
جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024 میں نیشنل کانفرنس نے بہتر مظاہرہ کیا۔ این سی نے 42 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔
Published : Oct 8, 2024, 7:58 PM IST
انہوں نے لکھا ہے کہ "جموں اور کشمیر میں یہ انتخابات بہت خاص رہے ہیں۔ یہ پہلی بار آرٹیکل 370 اور 35 (A) کو ہٹائے جانے کے بعد اسمبلی انتخابات منعقد ہوئے اور ان میں زیادہ ٹرن آؤٹ دیکھا گیا، اس طرح جمہوریت پر لوگوں کا یقین ظاہر ہوتا ہے"۔ وزیر اعظم مودی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی کارکردگی پر فخر کا اظہار کیا اور ووٹروں کی حمایت کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔
مودی نے مزید کہا کہ "مجھے جموں و کشمیر میں بی جے پی کی کارکردگی پر فخر ہے۔ میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہماری پارٹی کو ووٹ دیا اور ہم پر اعتماد کیا۔ میں لوگوں کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم جموں و کشمیر کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرتے رہیں گے۔" مودی نے نیشنل کانفرنس کی انتخابی کامیابی کے لئے ان کی ستائش بھی کی اور کہا ہے کہ "میں نیشنل کانفرنس کی جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات میں ان کی قابل ستائش کارکردگی کے لئے تعریف کرنا چاہوں گا"۔