اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

نیا ہندوستان ترقی کے ساتھ وراثت کے منتر کو بھی اپنا رہا ہے، مودی - مودی

PM Modi مودی نے کہا ’’ملک میں مثبت سوچ اور اعتماد کی لہر حیرت انگیز ہے۔ اس لیے آج ہماری طاقت بھی لامحدود ہے اور ہمارے لیے امکانات بھی بے پناہ ہیں۔‘‘

مودی
مودی

By UNI (United News of India)

Published : Feb 19, 2024, 9:32 PM IST

سنبھل: وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو کہا کہ آج کا نیا ہندوستان ترقی کے ساتھ وراثت کے منتر کو بھی اپنا رہا ہےکلکی مندر کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر مودی نے کہا ’’ہم ترقی کے ساتھ ساتھ وراثت کے منتر کو اپنا رہے ہیں آج ایک طرف ہمارے تیرتھوں کو فروغ مل رہا ہے تو دوسری طرف شہروں میں ہائی ٹیک انفراسٹرکچر بھی تیار کیا جا رہا ہے آج اگر مندر بن رہے ہیں تو ملک بھر میں نئے میڈیکل کالج بھی بن رہے ہیں آج ہمارے قدیم مجسمے بھی بیرون ملک سے واپس لائے جا رہے ہیں اور غیر ملکی سرمایہ کاری بھی ریکارڈ تعداد میں آ رہی ہے۔”

کانگریس کا نام لیے بغیر انہوں نے کہا ’’ایسے بہت سے اچھے کام ہیں جو کچھ لوگوں میرے لیے چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔ آگے بھی جتنے اچھے کا کام رہ گئے ہیں ، ان کو بھی سنتوں اور عوام الناس کے آشیرواد سے ہم مکمل کریں گے۔ مجھے یقین ہے کہ کلکی دھام ہندوستانی عقیدے کے ایک اور عظیم مرکز کے طور پر ابھر کر سامنے آئے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان ایک ایسا ملک ہے جو ہار سے بھی جیت کو سیکھتا ہے۔ ہم پر سیکڑوں سال تک بہت حملے ہوئے۔ اگر یہ کوئی اور ملک ہوتا، کوئی دوسرا معاشرہ ہوتا تو اتنے مسلسل حملوں کی وجہ سے مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہوتا۔ اس کے باوجود ہم نہ صرف ڈٹے رہے بلکہ اس سے بھی زیادہ مضبوط ہو کر ابھرے۔ آج، پہلی بار، ہندوستان ایک ایسے مرحلے پر ہے جہاں ہم پیروی نہیں کر رہے، ہم ایک مثال قائم کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہیٹ ٹرک کریں گے، بی جے پی کو 370 سے آگے لے جائیں گے، نڈا


انہوں نے کہا کہ آج پہلی بار ہندوستان کو ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے میدان میں امکانات کے مرکز کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ ہمیں اختراعی مرکز کے طور پر پہچانا جا رہا ہے۔ پہلی بار، ایک ہندوستانی شہری، چاہے وہ دنیا کے کسی بھی کونے میں کیوں نہ ہو، اپنے آپ پر فخر محسوس کرتا ہے۔

مودی نے کہا ’’ملک میں مثبت سوچ اور اعتماد کی لہر حیرت انگیز ہے۔ اس لیے آج ہماری طاقت بھی لامحدود ہے اور ہمارے لیے امکانات بھی بے پناہ ہیں۔‘‘ یو این آئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details