اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

میری 'بھارت جوڑو یاترا' راج شیکھر ریڈی کی 2003 کی آندھرا میں کی گئی یاترا سے متاثر تھی: راہل گاندھی - Rahul Gandhi on Rajasekhara Reddy - RAHUL GANDHI ON RAJASEKHARA REDDY

متحدہ آندھرا پردیش میں سنہ 2003 کانگریس کے رہنما و سابق وزیراعلی راج شیکھر ریڈی نے 1,400 کلومیٹر کی پد یاترا کی تھی۔ اسی یاترا کے ایک سال بعد ریاست کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کو شاندار کامیابی حاصل ہوئی تھی۔

Rahul Gandhi on Rajasekhara Reddy
Rahul Gandhi on Rajasekhara Reddy (PTi)

By PTI

Published : Jul 8, 2024, 4:13 PM IST

نئی دہلی: کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے پیر کو کہا کہ ان کی 4,000 کلومیٹر کنیا کماری سے کشمیر 'بھارت جوڑو یاترا' ' پارٹی کے تجربہ کار رہنما وائی ایس راج شیکھر ریڈی کے 2003 میں پورے آندھرا پردیش میں پیدل مارچ سے متاثر تھی۔ آندھرا پردیش کے سابق وزیراعلی کی 75 ویں یوم پیدائش پر ایک ویڈیو پیغام میں گاندھی نے کہا کہ وہ عوام کے سچے لیڈر تھے اور ریاست اور ہندوستان کے لوگوں کی ترقی اور بااختیار بنانے کے لئے ان کی ہمت، لگن اور وابستگی ایک رہنما رہی اور بہت سے لوگوں کے لئے روشنی ہے۔

لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر نے کہا ہے کہ "میں نے ذاتی طور پر راج شیکھر ریڈی جی سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ میری 'بھارت جوڑو یاترا'، کنیا کماری سے کشمیر تک کی پیدل یاترا آندھرا پردیش میں راج شیکھر ریڈی جی کی یاترا سے متاثر تھی۔ مجھے آج بھی راج شیکھر ریڈی جی کا سخت گرمی اور بارش کے دوران آندھرا پردیش کے لوگوں کے لئے چلنے کے مناظر یاد ہیں''۔

ستمبر 2022 سے جنوری 2023 کے درمیان 12 ریاستوں اور دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے گزرنے والی 4,000 کلومیٹر سے زیادہ کی 'بھارت جوڑو یاترا' کی قیادت کرنے والے گاندھی نے مزید کہاکہ "ہم نے ان میں سے کچھ خیالات لیے اور انہیں اپنی 'بھارت جوڑو یاترا' میں ضم کر دیا۔" سنہ 2003 ریڈی نے آندھرا پردیش میں 1,400 کلومیٹر کی پد یاترا کی تھی۔ انہوں نے ایک سال بعد ریاست کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کو شاندار فتح دلائی تھی، جس نے چندرا بابو نائیڈو کی زیر قیادت تیلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کو شکست دی تھی۔

ریڈی کی ستائش کرتے ہوئے گاندھی نے کہا کہ وہ ایک ایسے شخص تھے جو آندھرا پردیش کے لوگوں کے لیے جیتے تھے۔ "یہ ایک المیہ ہے کہ ہم نے انہیں کھو دیا اور مجھے پورا یقین ہے کہ اگر وہ آج یہاں ہوتے تو آندھرا پردیش ایک بالکل مختلف جگہ ہوتی، آندھرا کو ان سانحات اور مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔ راہل گاندھی نے کہا کہ وائی ایس شرمیلا جی۔ ان کی بیٹی ہے... مجھے یقین ہے کہ وہ راج شیکھر ریڈی جی کی وراثت کو آگے لے جانے والی ہیں اور وہ ایسا کرنے جا رہی ہیں کیونکہ ان کے پاس آندھرا پردیش کے لئے وہی جذبہ، وہی استقامت، وہی ہمت، وہی پیار اور محبت ہے جو راج شیکھر ریڈی کے پاس تھا‘‘۔

کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے بھی ریڈی کی 75ویں یوم پیدائش پر ستائش کی۔ کھرگے نے کہا کہ "ایک ہمدرد اور بصیرت والے رہنما، جنہوں نے اپنی زندگی آندھرا پردیش کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے وقف کر دی تھی، اور اپنی اختراعی اسکیموں اور پروگراموں کے ذریعے لوگوں کی زندگیوں پر دیرپا اثر چھوڑا"۔ انہوں نے کہاکہ ہم ان کی وراثت کی قدر کرتے ہیں اور ایک ایسے رہنما کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جو لوگوں کے ساتھ ان کی غیر متزلزل وابستگی کے لیے ہمیشہ پسند کیا جائے گا"۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details