نئی دہلی: شمال مشرقی دہلی میں دہلی پولیس اکیڈمی کے گودام میں جمعرات کو زبردست آگ لگ گئی۔ اطلاع ملتے ہی نصف درجن سے زائد فائر ٹینڈرز کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور بڑی کوششوں سے آگ پر قابو پالیا۔ فی الحال اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ تاہم گودام میں رکھی 125 گاڑیاں اور 175 دو پہیہ گاڑیاں جل کر راکھ ہو گئیں۔
دہلی پولیس اکیڈمی کے گودام میں زبردست آتِشزدگی، 125 گاڑیاں اور 175 بائیکس جل کر راکھ - Delhi Police Academy Warehouse Fire - DELHI POLICE ACADEMY WAREHOUSE FIRE
شمال مشرقی دہلی کے کھجوری خاص میں واقع وزیرآباد پولیس سینٹر کے گودام میں لگی آگ پر فائر اسٹاف نے قابو پالیا ہے۔ اس میں کسی جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔ لیکن گودام میں رکھی 125 گاڑیاں اور 175 دو پہیہ گاڑیاں جل گئیں۔
Published : May 30, 2024, 7:25 PM IST
فائر حکام نے بتایا کہ کھجوری خاص میں واقع وزیر آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کے مال میں دوپہر 2 بج کر 37 منٹ پر آگ لگنے کی اطلاع ملی۔ اطلاع ملتے ہی 10 فائر ٹینڈر موقع پر روانہ کیے گئے جنہوں نے تقریباً دو گھنٹے کی محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ اس آگ میں گودام میں کھڑی 125 گاڑیاں اور 175 دو پہیہ گاڑیاں جل کر راکھ ہو گئیں۔ فی الحال آگ لگنے کی وجہ واضح نہیں ہوسکی ہے تحقیقات کے بعد ہی معلوم ہوگا۔
دراصل، چلچلاتی گرمی کی وجہ سے دہلی این سی آر میں آگ لگنے کے واقعات مسلسل سامنے آرہے ہیں۔ اس سے پہلے جمعرات کو نوئیڈا کے ہائی رائز سوسائٹی میں اے سی پھٹنے سے آگ لگنے کا واقعہ سامنے آیا تھا۔ اس کے بعد فائر بریگیڈ کی پانچ گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور کافی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ فی الحال اس واقعے میں کسی جانی نقصان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔ غازی آباد میں بدھ کو جوتوں کی فیکٹری میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔