اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

راجکوٹ کے گیمنگ زون میں زبردست آتشزدگی سے 25 افراد ہلاک - Massive Fire In Rajkot

گجرات کے راجکوٹ کے ٹی آر پی گیمنگ زون میں زبردست آگ لگنے سے 25 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر موجود ہیں اور بچاؤ کا کام کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے اس حادثے پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

راجکوٹ کے گیمنگ زون میں زبردست آگ لگنے سے 20 افراد ہلاک
راجکوٹ کے گیمنگ زون میں زبردست آگ لگنے سے 20 افراد ہلاک (Photo Credit: ETV Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 25, 2024, 9:06 PM IST

Updated : May 26, 2024, 7:12 AM IST

راجکوٹ: گجرات کے راجکوٹ کے نانا ماوا روڈ پر واقع ٹی آر پی گیمنگ زون میں ہفتہ کو زبردست آگ لگنے سے 25 افراد ہلاک ہو گئے۔ آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی 8 ٹیمیں موقع پر تعینات ہیں۔ آہستہ آہستہ آگ نے پورے گیم زون کمپلیکس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فائر بریگیڈ نے 10 سے 12 لوگوں کو بچا لیا ہے۔ ہلاک ہونے والے افراد میں تین بچے بھی شامل ہیں۔ آگ لگتے ہی پورا علاقہ چیخ و پکار سے گونج اٹھا۔ آگ اتنی بھیانک تھی کہ دھویں کے بادل ایک کلومیٹر تک دکھائی دے رہے تھے۔ فائر بریگیڈ کی ٹیمیں آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

راجکوٹ کے پولس کمشنر راجو بھارگوا نے بتایا کہ ٹی آر پی گیمنگ زون میں دوپہر میں آگ لگ گئی۔ ریسکیو کام جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ ہم زیادہ سے زیادہ لاشیں نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب تک 25 کے قریب لاشیں نکالی جا چکی ہیں اور انہیں مزید تفتیش کے لیے ہسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ گیمنگ زون یوراج سنگھ سولنکی نامی شخص کی ملکیت ہے۔ پولیس کمشنر نے کہا کہ جو اموات ہوئی ہیں اس میں غفلت برتنے پر مقدمہ درج کریں گے، مزید تفتیش یہاں ریسکیو آپریشن مکمل کرنے کے بعد ہوگی۔

واقعہ کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت ایکشن موڈ میں آگئی ہے۔ گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندرا پٹیل نے ٹوئٹر پر پوسٹ کیا ہے کہ راجکوٹ کے گیم زون میں آگ لگنے کے واقعے میں میونسپل کارپوریشن اور انتظامیہ کو فوری بچاؤ اور راحت کاری کے کام کی ہدایات دی گئی ہیں۔ زخمیوں کے فوری علاج کے انتظامات کو ترجیح دینے کی بھی ہدایات دی گئی ہیں۔

چیف فائر آفیسر آلئی وی کھیر نے کہا کہ ہم آگ بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں ابھی تک کسی کے لاپتہ ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈھانچہ گرنے اور تیز ہوا کے باعث آگ بجھانے میں دشواری کا سامنا ہے۔

Last Updated : May 26, 2024, 7:12 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details