ممبئی: مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی قیادت میں مہایوتی کی زبردست جیت کے بعد وزیر اعلیٰ کے عہدے کے لیے دیویندر فڑنویس کے نام پر بحث ہو رہی ہے۔ تاہم نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے اس بحث کو ختم کر دیا ہے۔ کراڑ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج تک وزیر اعلیٰ کے عہدہ کو لے کر کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے۔
مہایوتی نے وزیراعلیٰ کے چہرے کا اعلان کیے بغیر ہی الیکشن لڑا۔ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے، نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار اور نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے وقتاً فوقتاً یہ واضح کر دیا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے عہدے کا فیصلہ تینوں پارٹیوں کے لیڈر مل بیٹھ کر لیں گے۔ اگر تینوں لیڈر مل کر فیصلہ کرتے ہیں اور بی جے پی ہائی کمان کی منظوری حاصل کرتے ہیں تو دیویندر فڑنویس تیسری بار وزیر اعلیٰ بن سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وہ ڈھائی سال تک ریاست کے وزیر اعلیٰ کے عہدے پر رہ سکتے ہیں۔
یہ بھی چرچا ہے کہ ایکناتھ شندے ڈھائی سال کے لیے وزیر اعلیٰ بنیں گے۔ تاہم دہلی میں ابھی تک اس پر کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ بی جے پی کے جنرل سکریٹری ونود تاوڑے نے اسمبلی انتخابات سے پہلے بیان دیا تھا کہ وزیر اعلیٰ کے عہدے کے لیے ایسے شخص کا انتخاب کیا جاتا ہے، جس کے بارے میں کوئی بحث نہیں ہوتی۔
فڑنویس کا نام سب سے زیادہ زیر بحث: