اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ووٹر آئی ڈی کارڈ کے بغیر ووٹ کیسے ڈالیں؟ - Lok Sabha Elections 2024 - LOK SABHA ELECTIONS 2024

بھارت کا ہر شہری ووٹر آئی ڈی کارڈ کے بغیر بھی اپنا ووٹ ڈال سکتے ہیں بشرطیکہ ان کے نام ووٹر لسٹ میں درج ہوں۔ اس کے لیے ووٹر یا تو اپنے ووٹر آئی ڈی کارڈ کی ڈیجیٹل کاپی ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں یا پھر 12 منظور شدہ متبادل شناختی کارڈز میں سے کوئی بھی ایک پولنگ بوتھ پر لے جاکر جمہوری عمل میں حصہ لینے کے حقدار ہیں۔

Lok Sabha Elections 2024: How to Vote Without Voter ID Card
ووٹر آئی ڈی کارڈ کے بغیر ووٹ کیسے ڈالیں؟

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 26, 2024, 4:27 PM IST

Updated : Apr 26, 2024, 6:25 AM IST

حیدرآباد: الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ الیکٹورل فوٹو آئیڈینٹیٹی کارڈ(EPIC) شہریوں کو اپنے حق رائے دہی کے استعمال کے لیے بنیادی شناختی دستاویز ہے۔

درحقیقت، EPIC میں درج 10 ہندسوں کا نمبر ووٹروں کے لیے ایک منفرد شناخت کا کام کرتا ہے۔ لہذا، اپنا ووٹ ڈالنے کے لیے شہریوں کے پاس اپنی درست ووٹر آئی ڈی ہونا ضروری ہے۔

تاہم بعض اوقات لوگ اپنا ووٹر آئی ڈی کارڈ کھو دیتے ہیں یا ایسے مقام پر رکھ دیتے ہیں جو ان کے ذہن سے غائب ہی ہوجاتے ہیں یا ان کے پاس کارڈ کی ہارڈ کاپی نہیں ہوتی ہے۔

اس کے علاوہ بعض اوقات نئے ووٹرز، جن کا نام ووٹر لسٹ میں شامل تو ہوتا ہے لیکن وہ اپنا ووٹر آئی ڈی کارڈ وقت پر حاصل نہیں کر سکیں ہیں، تو وہ تمام شہری بھی اپنا ووٹ ڈال سکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن آف انڈیا کے رہنما خطوط کے مطابق، تمام شہری جن کے نام ووٹر لسٹ میں درج ہیں، جمہوری عمل میں حصہ لینے کے حقدار ہیں، چاہے ان کے پاس ووٹر آئی ڈی کارڈ ہوں یا نہ ہوں۔

ووٹر آئی ڈی کارڈ کے بغیر ووٹ ڈالنے کا طریقہ:

ووٹرز کو پہلے اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ ان کے نام ووٹر لسٹ میں درج ہوں۔ ایک بار جب انہیں فہرست میں اپنا نام مل جاتا ہے تو وہ ووٹر آئی ڈی کارڈ کی ہارڈ کاپی کے بغیر بھی اپنے ووٹ کا حق استعمال کر سکتے ہیں۔

ووٹر لسٹ میں اپنا نام کیسے چیک کریں؟

سب سے پہلے اپنے موبائل یا لیپ ٹاپ پر الیکشن کمیشن کی سائٹ (https://electoralsearch.eci.gov.in/) پر جائیں۔ جہاں آپ کو اپنا نام تلاش کرنے کے لیے تین آپشن ملیں گے۔

پہلے آپشن میں آپ کو اپنا نام، کنیت، تاریخ پیدائش، ضلع، حلقہ اور دیگر فراہم کرنا ہوں گے۔ دوسرا آپشن اپنے EPIC نمبر کے ذریعے نام تلاش کرنا ہے اور تیسرا آپشن موبائل نمبر کے ذریعے ووٹر لسٹ میں نام تلاش کرنا ہے، جو نمبر آپ کے ووٹر آئی ڈی کے ساتھ رجسٹرڈ ہو۔ ووٹر لسٹ میں اپنا نام دیکھنے کے بعد آپ یقین کر سکتے ہیں کہ آپ ووٹ دینے کے اہل ہیں۔

اپنے ووٹر آئی ڈی کارڈ کی فوری کاپی حاصل کرنے کا آسان طریقہ:

اگر آپ کے پاس ووٹر آئی ڈی کارڈ کی ہارڈ کاپی نہیں ہے لیکن آپ صرف ووٹر لسٹ میں درج نام کے ساتھ ہی اپنے ووٹ کا حق استعمال کرنا چاہتے ہیں تو الیکشن کمیشن نے شہریوں کے لیے ایک اور آپشن لے کر آیا ہے۔

اس کے لیے الیکشن کمیشن نے ایک e-EPIC سہولت کو متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے شہری اپنے ووٹر آئی ڈی کارڈ کی ڈیجیٹل کاپی پی ڈی ایف فارمیٹ میں ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں اور اسے Digilocker پر اپ لوڈ کر سکتے ہیں یا اسے اپنے فون میں محفوظ کر سکتے ہیں۔

اس عمل کو شروع کرنے کے لیے سب سے پہلے https://voters.eci.gov.in/login کی سائٹ پر جا کر سائن اپ کرنا ہوگا۔ وہاں سے ووٹر کارڈ کی ڈیجیٹل کاپی کا پرنٹ آؤٹ لے کر پولنگ بوتھ پر جایا جا سکتا ہے۔

ووٹر آئی ڈی کارڈ کے متبادل دستاویزات:

وہ شہری جن کو e-EPIC خدمات حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہ حکومت سے منظور شدہ دستاویزات میں سے کوئی بھی دستاویزات لے جا سکتے ہیں۔ کل 12 دستاویزات ہیں جنہیں ووٹر آئی ڈی کارڈ کے متبادل کے طور پر قبول کیا جاتا ہے۔

  1. آدھار کارڈ
  2. منریگا جاب کارڈ
  3. ڈرائیونگ لائسنس
  4. پین کارڈ
  5. بھارتی پاسپورٹ
  6. ریٹائرڈ ملازمین کی تصویر کے ساتھ پنشن دستاویز
  7. پی ایس یو یا پبلک لمیٹڈ کمپنیوں کی طرف سے ملازمین کو جاری کردہ تصویر کے ساتھ مرکزی یا ریاستی حکومت کا سروس شناختی کارڈ
  8. بینک یا پوسٹ آفس کی طرف سے جاری کردہ تصویر کے ساتھ پاسبک
  9. قومی آبادی رجسٹر کے تحت آر جی آئی کے ذریعہ جاری کردہ اسمارٹ کارڈ
  10. وزارت محنت کی اسکیم کے تحت جاری کردہ ہیلتھ انشورنس اسمارٹ کارڈ
  11. ایم پیز/ایم ایل اے/ایم ایل سی کو جاری کردہ شناختی کارڈ
  12. سماجی انصاف کی وزارت کی طرف سے معذور افراد کو جاری کردہ منفرد معذوری آئی ڈی

جن ووٹروں کے پاس ووٹر آئی ڈی کارڈ نہیں ہیں وہ مذکورہ 12 متبادل تصویری شناختی دستاویزات میں سے کوئی ایک ساتھ لے جا کر جمہوریت میں حصہ ڈال سکتے ہیں۔ لیکن ووٹرز کو اب یہ سمجھنا چاہئے کہ اگر ان کے پاس مطلوبہ ووٹر شناختی کارڈ نہیں ہے تو بھی وہ ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کے مطابق عام انتخابات 2024 سات مرحلوں میں ہوں گے، پہلا مرحلہ 19 اپریل، دوسرا مرحلہ 26 اپریل، تیسرا مرحلہ 7 مئی، چوتھا مرحلہ 13 مئی، پانچواں مرحلہ 20 مئی، چھٹا مرحلہ 25 مئی، ساتواں مرحلہ 1 جون کو ہوگا اور 4 جون کو انتخابی نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

Last Updated : Apr 26, 2024, 6:25 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details