اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ممتا بنرجی نے ایک بار پھر بی جے پی کی سخت تنقید کی - Lok Sabha Election 2024

Mamata Banerjee Criticizes BJP بیربھوم ضلع کے مدنی پور میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی نے ایک بار پھر بی جے پی پر جم کر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی کارکردگی سوالات کے گھیرے میں ہے۔

ممتا بنرجی نے ایک بار پھر بی جے پی کی سخت تنقید کی
ممتا بنرجی نے ایک بار پھر بی جے پی کی سخت تنقید کی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 26, 2024, 11:55 AM IST

بیربھوم:مغربی بنگال میں لوک سبھا انتخابات کے پش نظر سیاسی گہماگہمی زوروں پر جاری ہے۔ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجینے آج بیر بھوم کے بعد مدنی پور میں ترنمول کانگریس کے نوجوان لیڈر دیبانشو بھٹاچاریہ کے حق میں مہم چلاتے ہوئے بی جے پی کی سخت تنقید کی ۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی وجہ سے ہی بنگال میں سات مرحلوں میں پولنگ ہورہی ہے۔ ممتا نے کہا کہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان بی جے پی کی خواہش کے مطابق کیا گیا ہے۔ ممتا بنرجی نے بی جے پی کی باتوں پر بیٹھنے پر الیکشن کمیشن کی بھی تعریف کی۔ اس کے ساتھ ہی نندی گرام کے نام پر شوبھندو ادھیکاری کی سخت تنقید کی۔

یہ بھی پڑھیں:ووٹر آئی ڈی کارڈ کے بغیر ووٹ کیسے ڈالیں؟ - Lok Sabha Elections 2024

ممتا بنرجی نے شوبھندو ادھیکاری اور ششیر ادھیکاری کا نام لیے بغیر ان کے بارے میں بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ’’جب میںآج یہاں آئی ہوں توباپ بیٹا کہاں ہیں؟ کسی نے انہیں کیوں نہیں دیکھا؟۔ای ڈی-سی بی آئی ایک جیب میں، بم ایک جیب میںہے۔ ترنمول کانگریس سپریمو ممتا بنرجی نے اپوزیشن لیڈر کا نام لیے بغیر ایک بار پھر سوال کیا کہ وہ کس کے کام کا فیصلہ کریں گے؟ انہیں کلکتہ ہائی کورٹ کے فیصلے کا علم پہلے کیسے ہوجاتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details