کانگریس کارکنان پارٹی کی ریڑھ کی ہڈی ہیں: راہل - lok sabha election 2024 - LOK SABHA ELECTION 2024
کانگریس لیڈر نے کہا "ہم نے لوگوں کی بات سننے کے بعد یہ منشور تیار کیا ہے۔ آپ ملک کے لوگوں کو اس کے بارے میں بتائیں۔ انہیں بتائیں کہ بی جے پی ہندوستان کی سوچ پر حملہ کر رہی ہے، ہندوستان کے نظریے کو تباہ کر رہی ہے، آئین کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ آپ سب کو بہت پیار ہے، جئے ہند۔
Published : Apr 18, 2024, 9:10 PM IST
نئی دہلی: کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے آج پارٹی کارکنوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ایک ویڈیو جاری کیا اور کہا کہ کارکن پارٹی کی ریڑھ کی ہڈی اور کانگریس کا حقیقی ڈی این اے ہیں مسٹر گاندھی نے لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے سے ایک دن پہلے جاری کیے گئے ایک ویڈیو پیغام میں کہا "میرے پیارے کارکن دوستو، آپ ہماری پارٹی کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ میں نے سوچا کہ یہ الیکشن کا وقت ہے، مجھے آپ سے تھوڑی سی سیدھی بات کرنی چاہئے ۔" یہ عام انتخابات نہیں ہیں، یہ آئین اور جمہوریت کو بچانے کے لیے ہے، جس میں 'ببر شیر' کے کارکنوں کی بہت بڑی ذمہ داری ہے، ایسا اس لئے کہ کانگریس کی سوچ اور نظریہ آپ کی رگوں میں ہے۔‘‘
کانگریس کے منشور کی تعریف کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا "کانگریس کا منشور ایک بہترین منشور ہے۔ ہمارے پاس اس میں کچھ اہم گارنٹیاں ہیں ۔ ایک غریب خاندان کی خاتون کو ایک لاکھ روپے سالانہ، تمام گریجویٹس اور ڈپلومہ ہولڈرز کے لیے ایک سال کی آپرینٹس شپ کا حق اور کسانوں کو ایم ایس پی کی قانونی گارنٹی ، منریگا کے مزدوروں کو کم از کم چار سو روپے مزدوری ، ٹھیکے پر مزدوروں سے کام کرانے کے نظام کا خاتمہ ، تیس لاکھ سرکاری نوکریاں دی جائیں گی ، اگنی ویر سسٹم کو ختم کیا جائے گا اور جی ایس ٹی کے نظام کو درست کیا جائے گا۔

یو این آئی ۔