اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کی مہم ختم، 102 سیٹوں پر 19 اپریل کو ووٹنگ ہوگی - Lok Sabha Election 2024 Campaign - LOK SABHA ELECTION 2024 CAMPAIGN

لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے مہم ختم ہو گئی ہے۔ پہلے مرحلے میں 102 سیٹوں پر ووٹنگ ہونی ہے، ووٹنگ 19 اپریل کو ہوگی۔ تمل ناڈو کی تمام سیٹیں پہلے مرحلے میں شامل ہیں۔

لوک سبھا انتخابی مہم کے پہلے مرحلے کا شور ختم
لوک سبھا انتخابی مہم کے پہلے مرحلے کا شور ختم

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 17, 2024, 8:00 PM IST

نئی دہلی: لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ 19 اپریل کو ہونے جا رہی ہے۔ اس کے لیے بدھ کی شام 102 سیٹوں پر انتخابی مہم ختم ہو گئی۔ پہلے مرحلے میں جن اہم سیٹوں پر انتخابات ہونے جا رہے ہیں ان میں ناگپور، کنیا کماری، چنئی سنٹرل، مظفر نگر، سہارنپور، کیرانہ، پیلی بھیت، ڈبرو گڑھ، جورہاٹ، جے پور، چھندواڑہ، جموئی، بستر، نینیتال اور لکش دیپ وغیرہ شامل ہیں۔ غور طلب ہو کہ 18ویں لوک سبھا کے انتخابات سات مرحلوں میں ہونے ہیں۔

آسام:پہلے مرحلے میں جن سیٹوں پر ووٹنگ ہونی ہے ان میں آسام کی کازیرنگا، سونیت پور، لکھیم پور، ڈبرو گڑھ اور جورہاٹ سیٹیں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ تریپورہ ویسٹ سیٹ پر بھی 19 اپریل کو انتخابات ہونے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹنگ کا پہلا مرحلہ 19 اپریل سے شروع ہو رہا ہے جبکہ آخری اور ساتواں مرحلہ یکم جون کو مکمل ہوگا۔ ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی۔

اترپردیش: پہلے مرحلے میں مغربی اترپردیش کی مظفر نگر، سہارنپور، کیرانہ، بجنور، نگینہ، مرادآباد، پیلی بھیت اور رامپور سیٹوں پر بھی انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔

راجستھان:پہلے مرحلے میں راجستھان کے جے پور، جے پور رورل، بھرت پور، کرولی دھولپور، گنگا نگر، بیکانیر، چورو، جھنجھنو، سیکر، الور، دوسہ اور ناگور میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔

مدھیہ پردیش: پہلے مرحلے میں مدھیہ پردیش کے چھندواڑہ، شہڈول، سدھی، منڈلا، بالاگھاٹ اور جبل پور میں بھی ووٹنگ ہونی ہے۔

اس کے علاوہ چھتیس گڑھ کے بستر، جموں و کشمیر کے ادھم پور، اروناچل پردیش کے اروناچل ویسٹ اور اروناچل ایسٹ، میگھالیہ کے شیلانگ تورا میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ جمعہ کو منی پور، میزورم، پڈوچیری، سکم، ناگالینڈ، انڈمان اور نکوبار ویسٹ، کوچ بہار اور بنگال کے جلپائی گوڑی میں بھی ووٹنگ ہونی ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ اسٹیشنز پر معذوروں اور بزرگوں کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

بہار: لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کے امیدواروں میں گیا سے سابق وزیر اعلیٰ جیتن رام مانجھی، نوادہ سے سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر سی پی ٹھاکر کے بیٹے وویک ٹھاکر، جموئی سے سابق مرکزی وزیر آنجہانی رام ولاس پاسوان کے داماد ارون بھارتی اور اورنگ آباد سے سبکدوش ہونے والے ایم پی سشیل کمار سنگھ مکمل کوشش کر رہے ہیں۔

ساتھ ہی مہاگٹھ بندھن میں سیٹوں کی تقسیم کے تحت، راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) لوک سبھا کی چاروں سیٹوں پر الیکشن لڑ رہی ہے۔ اس نے گیا سے سابق وزیر کمار سروجیت، جموئی سے ارچنا رویداس، نوادہ سے شرون کمار کشواہا اور اورنگ آباد سے ابھے کمار کشواہا کو میدان میں اتارا ہے۔ بڑے امیدواروں کے ساتھ ساتھ کل ملاکر 38 امیدوار انتخابی جنگ میں قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔ ان میں گیا میں سب سے زیادہ 14 امیدوار، اورنگ آباد میں نو، نوادہ میں آٹھ اور جموئی میں سات امیدوار شامل ہیں۔

تمل ناڈو: 19 اپریل کو تمل ناڈو میں 39 پارلیمانی حلقوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے پڈوچیری کی ایک نشست کے لیے ووٹنگ ہوگی۔ لوک سبھا سیٹوں کے ساتھ ساتھ، ولواون کوڈ اسمبلی سیٹ پر بھی ضمنی انتخابات ہوں گے، جو کانگریس ایم ایل اے ایس وجے دھرانی کے استعفیٰ کے بعد خالی ہوئی تھی۔ مسز وجے دھرانی نے کانگریس پارٹی چھوڑ کر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شمولیت اختیار کی۔جیسے ہی آج شام 6 بجے انتخابی مہم ختم ہوئی، امیدواروں نے گھر گھر جا کر ووٹروں کو راغب کرنے کی آخری کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details