اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

لوک سبھا انتخابات: سٹہ بازار کے اعداد و شمار میں بی جے پی کو سبقت لیکن چار سو سے کافی دور - Satta Bazar Predictions - SATTA BAZAR PREDICTIONS

ممبئی اور پھلودی سٹہ بازار نے لوک سبھا انتخابات سے متعلق اپنے تازہ تخمینوں میں بی جے پی کی سیٹوں کو گھٹا دیا ہے۔ سٹہ بازار خاص طور پر اترپردیش میں بی جے پی کو کم سیٹیں دے رہا ہے جہاں لوک سبھا کی 80 سیٹیں ہیں۔ بی جے پی یوپی میں 70 سے زیادہ سیٹیں جیتنے کا دعویٰ کر رہی ہے۔

ممبئی اور پھلودی سٹہ بازار کے اعداد و شمار
ممبئی اور پھلودی سٹہ بازار کے اعداد و شمار (ANI)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 30, 2024, 5:34 PM IST

نئی دہلی:لوک سبھا انتخابات 2024 اپنے آخری مراحل میں پہنچ چکے ہیں۔ عام انتخابات یکم جون کو ساتویں اور آخری مرحلے کی ووٹنگ کے ساتھ ختم ہوں گے جب کہ نتائج 4 جون کو آئیں گے۔ انتخابی نتائج آنے سے پہلے ہی کئی سیاسی اور انتخابی تجزیہ کاروں نے بی جے پی کی جیت کا دعویٰ کیا ہے۔ دریں اثنا، ممبئی سٹہ بازار نے بھی بی جے پی کی آسان جیت کی پیش گوئی کی ہے۔ تاہم، سٹہ بازار کا تخمینہ بی جے پی کے '400 پار' نعرے کو غلط ثابت کر رہا ہے۔ سٹہ بازار نے پیش گوئی کی ہے کہ بی جے پی کو اتر پردیش کی 80 لوک سبھا سیٹوں میں 64 سے 66 سیٹیں ملیں گی۔ وہیں پارٹی دعویٰ کر رہی ہے کہ اسے 70 سے زیادہ سیٹیں ملیں گی۔

  • بی جے پی کو کل کتنی سیٹیں ملیں گی؟

سٹہ بازار کے تخمینوں کے مطابق، لوک سبھا انتخابات میں اکیلے بی جے پی کو 295 سے 305 سیٹیں مل سکتی ہیں، جب کہ کانگریس کو 55 سے 65 سیٹیں ملنے کا اندازہ ہے۔ ممبئی سٹہ بازار کے مطابق بی جے پی کے لیے اکیلے 350 سیٹیں جیتنا مشکل ہے۔

  • یوپی کی اہم سیٹوں کی پیشین گوئی

سٹہ بازار نے یوپی کی سب سے اہم سیٹوں کی بھی پیش گوئی کی ہے۔ تخمینے کے مطابق ریاست کی سب سے اہم سیٹ امیٹھی پر بی جے پی کی اسمرتی ایرانی جیت رہی ہیں۔ اسی کے ساتھ سٹہ بازار نے رائے بریلی سیٹ پر راہل گاندھی کی جیت کی بھی پیشین گوئی کی ہے۔ اس میں مین پوری سیٹ سے سماج وادی پارٹی کی ڈمپل یادو، لکھنؤ سے راجناتھ سنگھ، قنوج سے اکھلیش یادو اور میرٹھ سے ارون گووِل نے جیت کی پیشین گوئی کی ہے۔

  • پھلودی سٹہ بازار نے بی جے پی کو کتنی سیٹیں دیں؟

اپنے تازہ ترین تخمینے میں پھلودی سٹہ بازار نے بی جے پی کے لیے 300 سے کم سیٹیں جیتنے کی پیش گوئی کی ہے جب کہ انڈیا اتحاد کو 80-85 سیٹیں ملنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ اس سٹہ بازار کی طرف سے یہ انڈیا اتحاد کو اب تک کی سب سے زیادہ سیٹیں دی گئی ہیں۔ اس سے پہلے پھلودی سٹہ بازار نے پیش گوئی کی تھی کہ چھٹے مرحلے کے بعد بی جے پی کو 306 سے 310 سیٹیں ملیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: لوک سبھا انتخابات: پھلودی سٹہ بازار کیسے کام کرتا ہے اور اس کا اندازہ کتنا درست ہوتا ہے، جانیے

جودھپور کا سٹہ بازار کیوں مشہور ہے؟

ABOUT THE AUTHOR

...view details