امیٹھی: طویل انتظار کے بعد آخر کار نامزدگی کے آخری دن کی صبح، کانگریس پارٹی نے رائے بریلی اور امیٹھی لوک سبھا سیٹوں کے لیے اپنے امیدواروں کا اعلان کیا۔ کانگریس نے امیٹھی سے کشوری لال شرما کو میدان میں اتارا ہے جو سونیا گاندھی کے پرسنل سکریٹری تھے۔
پرینکا گاندھی واڈرا کانگریس امیدوار کشوری لال شرما کی نامزدگی کے موقع پر ان کے ساتھ تھی۔ اس دوران پرینکا نے کانگریس امیدوار کے ساتھ روڈ شو کیا۔ اس روڈ شو میں راجستھان کے سابق وزیر اعلی اشوک گہلوت بھی پرینکا گاندھی کے ساتھ شامل ہوئے۔
غور طلب ہو کہ روڈ شو کے دوران لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے پرینکا نے کہا کہ ہم یہ الیکشن آپ کے لیے لڑ رہے ہیں، ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں، آج 3 مئی ہے اور ہم آج سے الیکشن تک آپ کے ساتھ رہیں گے۔