اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

یوم جمہوریہ 2025 کی پریڈ میں انڈونیشیا کے صدر مہمان خصوصی ہوں گے - 26TH JANUARY 2025 CHIEF GUEST

تاہم مرکزی حکومت نے ابھی تک اس سال کے یوم جمہوریہ کے مہمان خصوصی کا باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے۔

انڈونیشیا کے صدر پربوو سوبیانتو
انڈونیشیا کے صدر پربوو سوبیانتو (Photo: AP)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 12, 2025, 10:19 AM IST

نئی دہلی: انڈونیشیا کے صدر پربوو سوبیانتو راجدھانی دہلی میں یوم جمہوریہ کی تقریبات میں مہمان خصوصی ہوں گے۔ معاملے سے باخبر لوگوں نے سنیچر کو اس بات کی جانکاری دی۔ وہیں پاکستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق جکارتہ نے انڈونیشیائی صدر کے دورہ بھارت کے بعد پاکستان کے دورے کا منصوبہ بنایا ہے۔ حالانکہ خیال کیا جاتا ہے کہ نئی دہلی کی جانب سے اعتراضات کے بعد سوبیانتو کا بھارت دورے کے فوراً بعد پاکستان جانے کا امکان نہیں ہے۔

واضح رہے کہ بھارت ہر سال یوم جمہوریہ کی تقریبات میں شرکت کے لیے عالمی رہنماؤں کو مدعو کرتا ہے۔ پچھلے سال فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون مہمان خصوصی تھے۔ مصری صدر عبدالفتاح السیسی 2023 میں مہمان خصوصی تھے۔

اس کے علاوہ کلیدی پریڈ میں شرکت کے لیے خصوصی مہمانوں کو ملک بھر سے مدعو کیا گیا ہے اور ان کا تعلق مختلف ریاستوں اور خطوں سے ہے۔ ان میں مختلف شعبوں میں بہترین کارکردگی دکھانے والے اور حکومت کی طرف سے فراہم کردہ اسکیموں کا بہترین استعمال کرنے والے افراد بھی شامل ہیں۔

جموں کشمیر میں سکیورٹی فورسز ہائی الرٹ پر

ایک پولیس افسر نے سنیچر کو بتایا کہ آنے والے یوم جمہوریہ کے پیش نظر جموں اور کشمیر کے ڈوڈہ ضلع میں سکیورٹی فورسز ہائی الرٹ پر ہیں اور بالائی علاقوں میں عسکریت پسندوں کے دو گروپوں کی موجودگی کی اطلاع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گیا میں مسلم کاریگر برسوں سے بنا رہے ہیں قومی پرچم

ڈوڈہ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سندیپ مہتا نے کہا کہ پولیس نے ملک دشمن عناصر بالخصوص عسکریت پسندوں کی مدد کرنے والوں کے خلاف اپنی مہم تیز کر دی ہے۔ پولیس نے پچھلے دو ہفتوں میں ایسے نو لوگوں کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے۔ پچھلے سال ڈوڈہ میں پانچ سیکورٹی اہلکار اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور چار عسکریت پسند مارے گئے۔ ضلع میں حالیہ مہینوں میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

ایس ایس پی نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ ڈوڈہ کی سرحد کئی اضلاع اور ہماچل پردیش کے ساتھ ملتی ہے، اس لیے ضلع میں سرگرم عسکریت پسندوں کی صحیح تعداد بتانا ممکن نہیں ہے۔ عسکریت پسندی سے نمٹنے کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ مہتا نے کہا کہ آنے والے یوم جمہوریہ کے پیش نظر تمام سیکورٹی چوکیاں ہائی الرٹ پر ہیں۔

مزید پڑھیں:دیش میرا رنگیلا گنگنانے والی مصری بچی کی سریلی آواز، پی ایم مودی بھی ہوئے مسحور

ABOUT THE AUTHOR

...view details