اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کویت میں پہلی بار ہندی ریڈیو کی نشریات شروع - Hindi Radio in Kuwait

کویت میں بھارتی سفارت خانہ کی طرف سے ہندی ریڈیو نشریات کی ستائش کی۔ یہ پروگرام ہر اتوار کی رات 8:30 سے ​​9:00 بجے تک ایف ایم 93.3 اور اے ایم 96.3 پر نشر ہوگا۔ اس پیش رفت سے بھارت اور کویت کے درمیان گہری دوستی اور باہمی احترام کی عکاسی ہوتی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 22, 2024, 4:33 PM IST

کویت سٹی: کویت میں بھارتی سفارت خانہ نے پیر کے روز کویت ریڈیو پر ہندی ریڈیو پروگرام شروع کرنے کے لیے وزارت اطلاعات کا شکریہ ادا کیا۔

یہ پروگرام ہر اتوار کی رات 8:30 سے ​​9:00 بجے تک ایف ایم 93.3 اور اے ایم 96.3 پر نشر ہوگا۔ یہ ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کی جانب اہم قدم ہے۔

بھارتی سفارت خانہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، "پہلا ہندی ریڈیو پروگرام کی نشریات کویت میں شروع ہوئیں۔ بھارت کا سفارت خانہ ہر اتوار (8.30 سے 9 بجے) کویت ریڈیو پر ایف ایم 93.3 اور اے ام 96.3 پر ہندی پروگرام شروع کرنے کے لیے کویت ریڈیو کی ستائش کرتا ہے۔"

کویت ریڈیو پر ہندی پروگرام کے آغاز سے کویت میں بھارتی تارکین وطن اور ہندی بولنے والے لوگوں پر اثر انداز ہونے کی امید ہے، جس سے انہیں اپنی زبان، ثقافت اور وراثت سے جڑنے کا ایک پلیٹ فارم ملے گا۔

بھارتی سفارت خانہ نے اس اقدام کے ذریعے ثقافتی تنوع کو فروغ دینے اور دو طرفہ تعلقات کو بڑھانے کے لیے کویت کی وزارت اطلاعات کی ستائش کی۔ اس پیش رفت سے بھارت اور کویت کے درمیان گہری دوستی اور باہمی احترام کی عکاسی ہوتی ہے۔

کویت میں بھارتی سفارت خانے کے مطابق، تقریباً 10 لاکھ کی تعداد کے ساتھ بھارتی کمیونٹی کویت کی سب سے بڑی تارکین وطن کمیونٹی ہے اور غیر ملکی برادریوں میں بھارتی کمیونٹی کو پہلی پسند سمجھا جاتا ہے۔

بھارت کویت کا قدرتی تجارتی شراکت دار رہا ہے اور 1961 تک بھارتی روپیہ کویت میں قانونی ٹینڈر بھی تھا۔ سال 2021 - 22 دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 60 ویں سالگرہ تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

کویت میں اسرائیل کی حمایت کرنے پر ایک اور بھارتی نرس ملک بدر

مسئلہ فلسطین حل ہونے تک اسرائیل سے تعلقات استوار نہيں ہوں گے: کویت

ABOUT THE AUTHOR

...view details