اغوا اور قتل کے واقعات:
حیدرآباد: 7 مارچ 2022: لشکر طیبہ کے عسکریت پسندوں نے جموں و کشمیر لائٹ انفنٹری سے فوجی سپاہی سمیر احمد ملہ کو اغوا کر کے قتل کر دیا تھا، جس کی لاش بڈگام کے ایک باغ میں ملی تھی۔ جموں و کشمیر لائٹ انفنٹری (JAKLI) کے سپاہی سمیر وسطی کشمیر کے بڈگام میں اپنے آبائی گاؤں لوکی پورہ سے لاپتہ ہو گئے تھے۔ اپنے دوسرے بچے کی ولادت پر وہ چھٹیوں پر گھر آئے تھے۔ جہاں تین دن بعد وسطی کشمیر کے بڈگام کے کھگ علاقے سے ان کی لاش ملی۔
دو فروری 2020: 162 بٹالین ٹیریٹوریل آرمی کے ایک آف ڈیوٹی سپاہی شاکر منظور کو ان کی گاڑی سے اغوا کر لیا گیا تھا۔ ایک سال بعد 22 ستمبر 2021 کو شاکر منظور واگے کی لاش کولگام کے علاقے سے ملی۔
15 جون 2018 کو جموں و کشمیر کے پلوامہ میں عسکریت پسندوں کے ہاتھوں اغوا ہونے والے بھارتی فوج کے سپاہی اورنگ زیب کی لاش ملی تھی۔ فوجی کی لاش گولیوں سے چھلنی علاقے گسو پلوامہ سے ملی۔ سپاہی کے جسم پر گولیوں کے پندرہ نشان پائے گئے۔ اورنگزیب جموں و کشمیر لائٹ انفنٹری کے ساتھ رائفل مین تھے۔
پونچھ کے رہنے والے وہ 44 راشٹریہ رائفلز میں تعینات تھے۔ اورنگزیب جو کہ ایک کمپنی کمانڈر کے دوست تھے، کو عسکریت پسندوں نے پلوامہ کے کالام پورہ میں اس وقت اغوا کر لیا جب وہ عید منانے کے لیے اپنے گھر ضلع راجوری جا رہے تھے۔
9۔10 مئی 2017 کی درمیانی رات، بھارتی فوج کے لیفٹیننٹ عمر فیاض کو عسکریت پسندوں نے اغوا کیا، اور تشدد کر کے ہلاک کر دیا۔ نوجوان فوجی افسر کو شوپیاں میں ایک خاندانی تقریب سے اغوا کیا گیا تھا، انہیں قتل کرنے سے پہلے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
غور طلب ہے کہ راجپوتانہ رائفلز کے لیفٹیننٹ، فیاض کو متعدد چوٹیں آئیں، جو کہ ممکنہ طور پر بندوق کے بٹ سے شدید مار کا اشارہ کرتی تھی۔ ان کے جبڑے اور پیٹ پر گولیوں کے زخم تھے۔ پولیس کی تفتیش سے پتہ چلتا ہے کہ اس میں حزب المجاہدین کا ہاتھ تھا۔
کچھ خوش قسمت فوجی جو موت سے بچ گئے: