رانچی: نیٹ پیپر لیک معاملے کے تار اب رانچی سے بھی جڑ گئے ہیں۔ پیپر لیک معاملے میں سی بی آئی ٹیم نے رانچی کے ریمس سے ایم بی بی ایس سال اول کی ایک طالبہ کو حراست میں لیا ہے۔ سی بی آئی کی ٹیم سوربھی نامی میڈیکل کی طالبہ کو اپنی تحویل میں لے کر پوچھ تاچھ کر رہی ہے۔
پیپر حل کرنے والے گروہ میں شامل ہونے کا شک:
نیٹ پیپر لیک معاملے کی تحقیقات کرنے والی سی بی آئی ٹیم کو یہ اطلاع ملی تھی کہ سوربھی کماری، ریمس، رانچی کی سال اول کی طالبہ، سولور گینگ (پیپر حل کرنے والا گروہ) میں شامل ہے۔ اطلاع ملنے کے بعد سی بی آئی کی ٹیم نے جمعرات کی دیر رات ریمس ہاسٹل پر چھاپہ مارا۔ ٹیم ریمس کے گرلز ہاسٹل گئی اور ایم بی بی ایس کی سال اول کی طالبہ سوربھی کو اپنے ساتھ لے گئی۔ سی بی آئی رانچی میں ہی طالبہ سے پوچھ تاچھ کر رہی ہے۔
سولور گینگ کی رکن: