اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

نیتی آیوگ کا اہم اجلاس آج، انڈیا اتحاد نے بائیکاٹ کا اعلان کردیا - NITI Aayog meet - NITI AAYOG MEET

وزیر اعظم نریندر مودی 27 جولائی کو نیشنل انسٹی ٹیوشن فار ٹرانسفارمنگ انڈیا (NITI Aayog) کی نویں گورننگ کونسل میٹنگ کی صدارت کریں گے۔ نیتی آیوگ کی باڈی میں تمام ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ، یونین کے لیفٹیننٹ گورنرز شامل ہیں جبکہ وزیراعظم مودی اس کے چیئرمین ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 27, 2024, 8:54 AM IST

دہلی: آج نئی دہلی میں نیتی آیوگ کا اہم اجلاس منعقد ہوگا جبکہ انڈیا اتحاد کی جانب سے اس میٹنگ کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ آج ہونے والی نیتی آیوگ کی میٹنگ میں شرکت کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکمرانی والی ریاست کے کئی وزرائے اعلیٰ قومی دارالحکومت پہنچ چکے ہیں۔ اجلاس کی صدارت وزیر اعظم نریندر مودی کریں گے۔

گوا کے سی ایم پرمود ساونت نے اپنی آمد پر کہا کہ وہ ریاستی مسائل کو نیتی آیوگ کے سامنے پیش کریں گے۔ نیتی آیوگ کی میٹنگ پی ایم مودی کی قیادت میں ہونے جا رہی ہے۔ نیتی آیوگ کے اجلاس میں ریاستوں کے مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا جاتا ہے۔ پرمود ساونت نے کہا کہ ’ہم نیتی آیوگ کے سامنے گوا کے مطالبات اور مسائل پیش کریں گے۔

وزیر اعظم نیتی آیوگ کے چیئرپرسن ہیں۔ دیگر شرکاء میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزرائے اعلیٰ اور لیفٹیننٹ گورنرز، مرکزی وزراء بطور ارکان کے علاوہ خصوصی مدعو اور نیتی آیوگ کے وائس چیئرمین و ممبران اس اجلاس میں شرکت کریں گے۔

جہاں کئی وزرائے اعلیٰ نے اس اجلاس میں شرکت کی توثیق کی ہے وہیں کئی غیر بی جے پی وزیر اعلیٰ نے مرکزی بجٹ میں ان کے ساتھ ناانصافی کا الزام عائد کرتے ہوئے نیتی آیوگ کے اجلاس میں احتجاجاً شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بنگال کی وزیر اعلیٰ اور ترنمول سپریمو ممتا بنرجی کے علاوہ تمام انڈیا بلاک کے وزرائے اعلیٰ نے بھی میٹنگ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details