چنئی:نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے اتوار کی صبح حزب التحریر کیس کے سلسلے میں تمل ناڈو کے 10 مقامات پر چھاپہ ماری کی ہے۔ اس میں ایروڈ ضلع کے دو مقامات شامل ہیں۔
این آئی اے نے 2021 میں مدورائی حزب التحریر کیس میں تمل ناڈو کے مختلف مقامات پر تلاشی کے بعد ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا تھا۔
یہ کیس ابتدائی طور پر تعزیرات ہند (آئی پی سی) کے مختلف الزامات اور غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ 1967 کے 13(1)(بی) کے تحت تمل ناڈو کے مدورائی شہر کے تھیدیر نگر پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا تھا جس میں محمد اقبال نے اپنا فیس بک اکاؤنٹ "تھونگا وزیگل رینڈو از ان کازیمار اسٹریٹ "استعمال کیا تھا۔ اس فیس بک اکاؤنٹ سے جو پوسٹس اپ لوڈ کی گئی تھی اس پر ایک مخصوص کمیونٹی کی تذلیل ہونے، مختلف مذاہب کے درمیان فرقہ وارانہ انتشار کو ہوا دینے، امن عامہ کی بحالی کو نقصان پہنچانے جیسے الزامات ہیں۔