علی گڑھ:سنت بھولے بابا ہمیشہ تنازعات میں گھرے رہے ہیں۔ متنازع گرو جنسی زیادتی سمیت کئی تنازعات میں گھرے ہوئے ہیں۔ سنہ 2022 میں، COVID-19 کے معاملات میں اضافے کے درمیان، بابا نے فرخ آباد، اتر پردیش میں بڑے پیمانے پر ستسنگ کا اہتمام کیا، جس کے لیے ضلع انتظامیہ نے صرف 50 لوگوں کو اجازت دی تھی۔ تاہم، کورونا کے باجوود 50،000 سے زیادہ لوگ پنڈال میں جمع تھے۔
اس کے علاوہ 1997 میں، بابا پر جنسی زیادتی کا الزام بھی لگ چکا ہے۔ جنسی زیادتی کے معاملے میں اس متنازع بابا کو جیل کی سزا بھی کاٹنی پڑی تھی۔ ایک بار علی گڑھ میں ساکر وشوا ہری بھولے بابا کا پروگرام بھی منعقد کیا گیا ہے۔ علی گڑھ میں تقریباً 6 بار ان کا پروگرام ہو چکا ہے۔ رام گھاٹ روڈ پر تالا نگری علاقے میں خالی پلاٹ پر بابا کے ستسنگ میں بڑا ہجوم شامل ہوتا تھا۔ بھولے بابا کے پیروکار آس پاس کے اضلاع سے یہاں پہنچتے تھے۔ ستسنگ پروگرام سے تین چار دن پہلے یہاں تیاریاں شروع ہو گئی تھیں۔ ساتھ ہی بھولے بابا کے اپنے رضاکار تھے جو گلابی اور پیلے رنگ کے کپڑے پہن رکھے تھے۔ وہی پنڈال سے لے کر سڑک تک سکیورٹی کی ذمہ دار تھی۔