اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ہریانہ: نائب سنگھ سینی آج سی ایم عہدے کا حلف لیں گے، پی ایم مودی کی شرکت متوقع - NAYAB SAINI OATH CEREMONY

سینی آج پنچکولہ کے دسہرہ گراؤنڈ میں ریاست کے 25ویں وزیر اعلی کے طور پر دوسری میعاد کے لیے حلف لیں گے۔

نائب سنگھ سینی کی حلف برداری آج
نائب سنگھ سینی کی حلف برداری آج (File Photo: Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 17, 2024, 7:42 AM IST

چندی گڑھ:نائب سنگھ سینی آج ہریانہ کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیں گے۔ وہ دوسری میعاد کے لیے ہریانہ کا چارج سنبھالیں گے۔ سینی پنچکولہ کے دسہرہ گراؤنڈ میں ریاست کے 25 ویں وزیر اعلی کے طور پر عہدے و رازداری کا حلف لیں گے۔ وہ ہریانہ میں سی ایم عہدے پر فائز ہونے والے 11ویں شخص ہوں گے۔

پی ایم مودی، امت شاہ متعدد مہمانوں کی شرکت

حلف برداری تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی، امت شاہ اور مرکزی وزراء سمیت 30 سے زیادہ مہمان خصوصی موجود ہوں گے۔ ان مہمانوں میں کئی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

سینی بدھ کو لیجسلیچر پارٹی کے لیڈر منتخب

اس سے پہلے بدھ کو پنچکولہ میں منعقدہ بی جے پی لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ میں نائب سینی کو ہریانہ بی جے پی لیجسلیچر پارٹی کا لیڈر منتخب کیا گیا۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ قانون ساز پارٹی کی میٹنگ میں بطور مبصر موجود رہے۔ اس میں نائب سینی کو متفقہ طور پر لیجسلیچر پارٹی کا لیڈر منتخب کر لیا گیا۔ آج 17 اکتوبر 2024 کو نائب سینی ہریانہ کے وزیراعلیٰ کے طور پر حلف لیں گے۔ ان کے ساتھ کتنے اور ایم ایل اے وزیر کے طور پر حلف لیں گے، یہ ابھی تک واضح نہیں ہوا ہے۔

لیجسلیچر پارٹی کا لیڈر منتخب ہونے کے بعد نائب سینی کہا کہ ہریانہ ایک سبز و شاداب ریاست ہے۔ میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے متفقہ طور پر بھارتیہ جنتا پارٹی کی قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب کیا گیا اور ہمیں خادم بن کر اپنے 2.80 کروڑ خاندانوں کی خدمت کرنی ہے۔" -ہمیں عوام کی خدمت کرنے کا موقع مل رہا ہے۔ آج ہم خوش قسمت ہیں کہ ہمیں وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی حاصل ہے۔ ایک بار پھر ڈبل انجن کی سرکار میں ہریانہ کو ایک سرکردہ ریاست کے طور پر مستحکم کرنے کرنے کے لیے کام کرنا ہے۔

سینی دوسری بار بنیں گے وزیراعلیٰ

لوک سبھا انتخابات سے پہلے بی جے پی نے منوہر لال کھٹر کی جگہ نائب سینی کو وزیراعلیٰ بنایا تھا۔ نائب سینی نے مارچ میں کھٹر کی جگہ ہریانہ کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا تھا۔ ہرینہ اسمبلی الیکشن میں پارٹی کا او بی سی چہرہ مانے جانے والے سینی نے کروکشیتر ضلع کی لاڈوا سیٹ پر جیت حاصل کی۔ اسمبلی انتخابات سے چند ماہ قبل بی جے پی نے کھٹر کی جگہ لو پروفائل والے سینی کی تقرری کر کے بہت سے لوگوں کو حیران کر دیا تھا، لیکن بی جے پی کا یہ فیصلہ کامیاب رہا اور سینی نے پارٹی کو ریاستی انتخابات میں کامیابی دلائی۔

یہ بھی پڑھیں:

عمر عبداللہ نے جموں و کشمیر یونین ٹیریٹری کے پہلے وزیراعلیٰ کے طور پر حلف لیا

پی ایم مودی نے عمر عبداللہ کو دی مبارکباد، نیک خواہشات کا کیا اظہار

ABOUT THE AUTHOR

...view details