نئی دہلی: لوک سبھا کے قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے ہفتہ کے روز دعویٰ کیا کہ حکومت گڈز اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی) کا نیا سلیب متعارف کر کے مزید جمع کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی اس ناانصافی کی بھرپور مخالفت کرے گی۔ اس سلسلے میں راہل گاندھی نے ایکس پر ایک پوسٹ کیا ہے اور لکھا کہ سرمایہ داروں کو چھوٹ دینے اور عام لوگوں کو لوٹنے کی ایک اور مثال دیکھیں۔ ایک طرف انکم ٹیکس کارپوریٹ ٹیکس کے مقابلے میں مسلسل بڑھ رہا ہے۔ دوسری جانب مودی حکومت گبر سنگھ ٹیکس سے مزید وصولی کی تیاری کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا، "یہ سنا جا رہا ہے کہ جی ایس ٹی سے بڑھتی ہوئی وصولی کے درمیان، حکومت ایک نیا ٹیکس سلیب متعارف کرانے جا رہی ہے۔ آپ کی ضرورت کی چیزوں پر جی ایس ٹی بڑھانے کا منصوبہ ہے۔"
راہل گاندھی نے کہا، "ذرا سوچیں- ابھی شادیوں کا سیزن چل رہا ہے، لوگ کب سے ایک ایک پیسہ جوڑ کر پیسہ اکٹھا کر رہے ہوں گے اور اس دوران حکومت 1500 روپے سے اوپر کے کپڑوں پر جی ایس ٹی کو 12 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے جا رہی ہے۔"