واشنگٹن:واشنگٹن: کیلیفورنیا میں فریسنو پولیس ڈیپارٹمنٹ نے بدھ کے روز ان خبروں کی تردید کی ہے کہ کینیڈا میں مقیم گینگسٹر گولڈی برار فائرنگ کے واقعے میں مارا گیا جو دو حملہ آوروں میں سے ایک تھا۔
لیفٹیننٹ ولیم جے. ڈولی نے ایک سوال کے جواب میں ای میل کیے گئے بیان میں کہا، ’’اگر آپ دعویٰ کر رہے ہیں کہ آن لائن جو خبر گردش کر رہی ہے کہ گولڈی برار جو کیلیفورنیا پولیس فائرنگ میں مارا گیا ہے، تو ہم آپ کو بتا دیں کہ ہم نے تصدیق کرلی ہے کہ یہ خبر بالکل درست نہیں ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا اور آن لائن نیوز ایجنسیوں پر پھیلائی جانے والی غلط معلومات کے نتیجے میں ہمیں آج صبح سے ہی پوری دنیا سے پوچھ تاچھ موصول ہو رہی ہیں۔ ہم نہیں جانتے کہ یہ افواہ کس نے شروع کی، لیکن یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ انہوں نے کہا کہ مگر یہ خبر سچ نہیں ہے۔ جو شخص مارا گیا ہے اس میں گولڈی نہیں ہے۔
پولیس نے ابھی تک حملہ کرنے والے دو افراد کی شناخت نہیں کی ہے، جن میں سے ایک بعد میں اسپتال میں دم توڑ گیا۔ دوسرے شخص کو علاج کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔