اننت ناگ:جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے قاضی گنڈ علاقے میں جمعہ کی شام سڑک حادثے میں ایک لڑکی کی جان چلی گئی۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک راہ چلتی لڑکی کو تیز رفتار گاڑی نے ٹکر مار دی اور وہ لڑکی موقعے پر ہی فوت ہو گئی۔ لڑکی کی شناخت مہک جان دختر عبدالرشید خان ساکن کیلم دیوسر کولگام کے طور پر ہوئی ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ لڑکی اپنے راستے پر جا رہی تھی کی تیز رفتار گاڑی نے اس لڑکی کو ٹکّر مار دی جس کے نتیجے میں مہک جان کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ اس حادثہ کی جانکاری مقامی لوگوں نے فورآٓ پولس کو دیدی تھی اور پھرپولیس نے معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے آگے تفتیش شروع کر دی ہے۔