ممبئی: گجرات کے احمد آباد کی سابرمتی جیل میں بند گینگسٹر لارنس بشنوئی کا بھائی انمول بشنوئی امریکہ میں پکڑا گیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی نے پیر کو ممبئی پولیس ذرائع کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انمول مجرمانہ سرگرمیوں میں بھی ملوث رہا ہے اور قتل کے متعدد مقدمات میں مطلوب ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ انمول بشنوئی کیلیفورنیا میں پکڑا گیا۔
ممبئی کرائم برانچ کے ذرائع نے بتایا کہ انمول بشنوئی سے پوچھ گچھ کے بعد امریکی حکام اسے ہردیپ سنگھ نجار کے قتل کے سلسلے میں کینیڈین حکام کے حوالے کر سکتے ہیں اور پھر بھارتی حکام اسے اپنی تحویل میں لے سکتے ہیں۔
انمول بشنوئی گزشتہ سال بھارت سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا اور اپنے بھائی لارنس بشنوئی کی گرفتاری کے بعد وہ بشنوئی گینگ کے جرائم پیشہ نیٹ ورک میں اہم کردار ادا کر رہا تھا۔ انمول بھارت میں کئی مجرمانہ مقدمات میں مطلوب ہے، جن میں سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ اور 2022 میں پنجابی گلوکار سدھو موسی والا کا قتل شامل ہے۔ اکتوبر کے مہینے میں مہاراشٹر کے سابق وزیر اور این سی پی لیڈر بابا صدیقی کے قتل میں بھی اس کا نام سامنے آیا ہے۔
انمول کے خلاف 18 فوجداری مقدمات درج ہیں: