اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

فرانسیسی فوج کے چیف آف آرمی اسٹاف کا دورہ بھارت - فرانس

French Army Chief Visits India فرانسیسی فوج کے سربراہ کا یہ دورہ دفاع، سلامتی اور ٹیکنالوجی میں اپنے اسٹریٹجک تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے فرانس اور بھارت کے مشترکہ عزم کو اجاگر کرتا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By UNI (United News of India)

Published : Feb 27, 2024, 9:28 PM IST

نئی دہلی: فرانسیسی فوج کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل پیری شل 27 سے 29 فروری 2024 تک بھارت کے دورے پر ہیں۔ دورے کا آغاز 27 فروری 2024 کو قومی جنگی یادگار پر ایک گل دائرہ چڑھانے کی تقریب سے ہوا، جہاں فرانسیسی جنرل نے بھارتی مسلح افواج کے شہداء جانبازوں کو جنہوں نے قوم کے لیے عظیم قربانی پیش کی، خراج عقیدت پیش کیا۔

اس کے بعد نئی دہلی کے ساؤتھ بلاک لان میں فرانسیسی فوج کے چیف آف آرمی اسٹاف کو رسمی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جس کے بعد انہوں نے آرمی چیف جنرل منوج پانڈے اور مسلح افواج کی دیگر اعلیٰ عسکری قیادت سے ملاقات کی۔ انہوں نے خیالات کا تبادلہ کیا اور دونوں افواج کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے سمیت مختلف معاصر امور پر تعمیری بات چیت کی۔

دورے کے دوران، جنرل آفیسر دفاعی صنعت کے نمائندوں سے بات چیت کریں گے اور راجستھان میں پیناکا فائرنگ کے مظاہرے کا بھی مشاہدہ کریں گے۔ وہ جے پور میں سپت شکتی کمانڈ کا بھی دورہ کریں گے اور سینئر فوجی کمانڈروں سے بات چیت کریں گے۔ 29 فروری 2024 کو، جنرل پیری شل باوقار نیشنل ڈیفنس کالج (این ڈی سی) میں افسران سے خطاب کریں گے۔

جنرل پیری شل کا یہ دورہ دفاع، سلامتی اور ٹیکنالوجی میں اپنے اسٹریٹجک تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے فرانس اور بھارت کے مشترکہ عزم کو اجاگر کرتا ہے۔ اس طرح کے دو طرفہ دورے اور دونوں ممالک کی فوجوں کے درمیان مختلف مشقیں مسلح افواج کے درمیان دیرینہ تعلقات کی عکاسی کرتے ہیں اور علاقائی استحکام اور بین الاقوامی سلامتی کو فروغ دینے کے لیے ان کی لگن کو تقویت دیتے ہیں۔ (یو این آئی)

یہ بھی پڑھیں: یوم جمہوریہ تقریب کے چیف گیسٹ فرانسیسی صدر میکرون کی بھارت آمد

ABOUT THE AUTHOR

...view details