چنڈی گڑھ:ہریانہ میں منگل کو نئی کابینہ تشکیل دی گئی۔ منوہر لال کی جگہ نائب سینی ہریانہ کے نئے وزیر اعلیٰ بنے۔ انہوں نے پانچ وزراء کے ساتھ حلف لیا۔ اس لیے آج ہریانہ اسمبلی کا خصوصی اجلاس رکھا گیا ہے۔ جس میں نئی حکومت کو فلور ٹیسٹ پاس کرنا ہے۔ اسمبلی کا خصوصی اجلاس صبح 11 بجے سے شروع ہوگا۔ اس سے قبل ہریانہ کے وزیر اعلیٰ نائب سینی نے قانون ساز پارٹی کی میٹنگ بلائی تھی۔ جس کے بعد انہوں نے بتایا کہ ہریانہ اسمبلی میں فلور ٹیسٹ ہوگا۔
- بی جے پی کی نئی حکومت کا آج فلور ٹیسٹ:
آپ کو بتاتے چلیں کہ ہریانہ کے نئے وزیر اعلیٰ نائب سنگھ سینی کے ساتھ کنورپال گرجر، مول چند شرما، رنجیت سنگھ چوٹالہ، بنواری لال اور جے پی دلال نے بھی وزیر کے طور پر حلف لیا ہے۔ یہ پانچوں وزیر کھٹر کی کابینہ میں بھی وزیر تھے۔ حلف لینے کے بعد نائب سنگھ سینی نے پہلے چارج سنبھالا اور پھر کابینہ کی میٹنگ کی۔ اس کے بعد سی ایم نائب سینی نے کہا کہ منوہر لال نے بلا تفریق کام کیا ہے۔ اسکیموں کو منصوبہ بند طریقے سے لوگوں تک پہنچایا گیا ہے۔
- سی ایم سینی نے 48 ارکان اسمبلی کی حمایت کا دعویٰ کیا: